ڈی ایس پی امجد جاوید مسائل کا حل اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے عزم پر کار بند

رحیم یارخان( غفار رشید) ڈی ایس پی امجد جاوید نے کہا ہے کہ تھانہ کی سطح پر مسائل کا حل اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے عزم پر کار بند ہیں، ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کے احکامات اور ہدایات پر روزانہ سرکل کے کسی ایک تھانہ پر جانا معمول بنا لیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ صدر خان پور میں ایس ایچ او احمد رضا کے ہمراہ کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سن کر پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ عوام کے پولیس سے متعلقہ مسائل اور انصاف کی ان کی دہلیز پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کا ویژن ہے کہ عوام کے مسائل کا حل، شکایات کا ازالہ تھانہ کی سطح پر ممکن بنایا جائے

جس کے لیے انہوں نے ایس ڈی پی او اوز کو بھی روزانہ کی بنیاد پر کم از کم ایک تھانہ پر جاکر مدعیان اور تفتیشی افسران کو روبرو سننے کی ہدایت کر رکھی ہے جس کے پیش نظر ناگزیر مصروفیت کے علاوہ اس پر کاربند ہیں آج تھانہ صدر خان پور آنے کا مقصد بھی یہی ہے،

دیگر افراد کی آمد پر کھلی کچہری کا انعقاد بھی کر لیا گیا جس سے اس تھانہ کی عوام کو یقیناً فائدہ ہوگا، انہوں نے اس موقع پر ایس ایچ او رضا احمد اور تفییشی افسران کو ہمراہ بیٹھا کر لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے ہدایات دیں۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button