پیف پارٹنر سکولز غریب اور نادار بچوں کے لیے کسی مسیحا سے کم نہیں
رحیم یارخان : پیف پارٹنر سکولز غریب اور نادار بچوں کے لیے کسی مسیحا سے کم نہیں۔حکومت کو ایسے اداروں کی قدر کرنی چاہیے جو26لاکھ بچوں کی تعلیم وتربیت کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ ایک لاکھ پڑھے لکھے بیروزگارافراد کا ذریعہ بھی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ڈیژنل صدر چوہدری عبدالحکیم گل نے EVSکونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔
انہوں نے کہاکہ پیف اور پارٹنر سکولز ایک پیج پر ہیں۔ وطن عزیز میں سستی ترین اور معیاری تعلیم وتربیت کا صرف اور صرف PEFہی واحد پلیٹ فارم ہے۔
وہ بچے جو کبھی معیاری تعلیم حاصل نہ کر پاتے، آج معاشرے میں باوقار زندگی بسر کر رہے ہیں۔
PEF کے مقابلے میں دیگر مہنگے ترین ذرائع تعلیم ہیں۔ اگر ساتھ دے تو پارٹنر سکولز پنجاب بھر میں کوئی بچہ آؤٹ آف سکول نہ رہنے دیں گے۔پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن حاجی خالد مغل نے اپنے خطاب میں کہا کہ قومی تہوار اور نظریہ پاکستان کی مکمل پاسداری کی اہمیت‘سکول کونسل کمیٹی میں والدین کی شمولیت‘
ایجوکیشن آگاہی مہم‘ ماہانہ انسپکشن سمیت سکولز کی بہتری کیلئے نئے پروگرامز اور سہولیات مہیا کرنے پر ایم ڈی اسد نعیم اور چیئرمین EVSکونسل افتخار حسین شاہ کے مشکور ہیں۔
EVSکونسل پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) کی ذیلی تنظیم ہے۔
المسلم انگلش پبلک سکول میں منعقدہ اجلاس میں 18اضلاع سے تقریباً 40مہمانوں نے شرکت کی۔ پرائیویٹ سکولز کو درپیش مسائل زیربحث آئے۔