رحیم یارخان کے فراڈیے ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج

رحیم یارخان :غیر قانونی غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سکیموں اور کمرشل سینٹر بنا کر شہریوں کو لوٹنے والے منظور نامی شخص و دیگر ساتھیوں کے خلاف میونسپل کارپوریشن کے آفیسران کا ایکشن
دو دوکانوں کا نقشہ منظور کروا کر آفیسران بالا کی آنکھوں میں دھول مچاتے ہوئے درجنوں دوکانوں کو کمرشل اور منظور شدہ ظاہر کرکےفروخت کرنے کا ڈرامہ ناکام،
حکومت پنجاب کی ہدایت کے باوجود سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچانے پر انفورسمنٹ انسپکٹر کی مدعیت میں غیر قانونی غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سکیم و کمرشل سینٹر کے مالکان کے خلاف تھانہ سٹی سی ڈویژن میں مقدمہ نمبر 88/21 درج ,,
چوہدری منظور نامی بااثر شخص کا اپنے ساتھیوں سمیت شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری تھا کہ شہری کی شکائیت پر اعلیٰ آفیسران نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کےلیے احکامات جاری کیے
منظور چوہدری ٹھکیدار
منظور چوہدری ٹھکیدار
جس پر میونسپل کارپوریشن کے انفورسمنٹ انسپیکٹر محسن نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر شہریوں کو سبز باغ دیکھا کر لوٹنے والے منظور نامی شخص و دیگر ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرواتے ہوئے مزید قانونی کاروائی کا آغاز کردیا جس پر تاحال ملزمان گرفتار نا ہوسکے
شہریوں کو سبز باغ دیکھا کر لوٹے گئی رقم کو ہضم کرنے کےلیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے،
زرائع کے مطابق مقدمہ منظور نامی شخص سمیت تین نا دیگر افراد کے خلاف بھی درج کیا گیا ہے جن کی گرفتاری کے امکان بھی واضح ہے،
جبکہ مبینہ اطلاعات کے مطابق منظور نامی شخص نے مختلف مقامات پر غیر قانونی غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سکیمیں بنا رکھی ہیں جو نکہ تحصیل کونسل اورمیونسپل کارپوریشن سے منظور نا ہے جس کے باعث سرکاری خزانہ کو بھی بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے،
انفورسمنٹ انسپکٹر نے اس حوالے انفورسمنٹ انسپکٹر نےموقف دینے سے انکار کرتے ہوئے ایم او آر سے رابطہ کرنے کا کہ کر ٹال مٹول سے کام لیا
جبکہ زرائع کا کہنا ہے کہ انفورسمنٹ انسپکٹر مقدمہ درج کرنے کے باوجود غیر قانونی غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سکیم کے مالکان کو مکمل ریلیف فراہم کر رہا ہے تاحال موقع پر کسی قسم کی دوکانیں مسمار یا سڑکیں نا اکھاڑی گئی ہیں شہریوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سدرہ سے فوری نوٹس لیتے ہوئے دیگر ہاوسنگ اسکیموں کی طرح ان نوسربازوں کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button