رحیم یار خان چیمبر آف کامرس جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا چیمبر آف کامرس ہے,خواجہ بشیر احمد
رحیم یار خان چیمبر آف کامرس جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا چیمبر آف کامرس ہے,خواجہ بشیر احمد
رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پائیدار علاقائی ترقی کے سلسلے میں مقامی کمیونٹی کی شمولیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
ضلع کی تعمیر و ترقی، خوبصورتی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلیں گے اور تمام دستیاب وسائل کے ساتھ عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔
ڈپٹی کمشنر سے چیمبر آف کامرس کے وفد نے صدر خواجہ بشیر احمدکی قیادت میں ملاقات کی اس موقع پر سابق صدر چیمبر آف کامرس چوہدری شفیق علیم، سینئر نائب صدر خلیل احمد، نائب صدر چوہدری اعظم شبیر، سابق سینئر نائب صدر چوہدری جاوید ارشاد، ایگزیکٹیو ممبر ڈاکٹر عمر جمیل، شاہد مختار، سیکرٹری چیمبر آف کامرس محمد عثمان اظہر موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے چیمبر آف کامرس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،
تاجر برادری نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ تاجر تنظیموں کی درخواست پر کورونا ایس او پیز کے تحت ضلع میں ہفتہ و اتوار کی چھٹیوں کو ری شیڈول کیا گیا ہے اور اب جمعہ و ہفتہ بازار /مارکیٹس بند رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے حکومت اور انتظامی ادار وں کا ساتھ دے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایت کی جائے گی کہ وہ مقامی تاجر تنظیموں سے رابطہ میں رہتے ہوئے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں۔
انہوں نے صدر چیمبر آف کامرس کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے دورہ کی دعوت قبول کر تے ہوئے کہا کہ وہ جلد چیمبر آف کامرس آئیں گے اور وہاں بیٹھ کر جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے
اس کے مرحلہ وار حل کے لئے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وکلائ، صحافیوں، سول سوسائٹی اور چیمبر آف کامرس کے وفود کی جانب سے شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے دی جانے والی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے گا تاکہ فلاح عامہ کے منصوبوں سے لوگ جلد مستفید ہو سکیں۔
قبل ازیں صدر چیمبر آف کامرس خواجہ بشیر احمد نے سابق صدر چوہدری شفیق علیم اور وفد کے ہمراہ ڈاکٹر خر م شہزاد کو بطور ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان اپنی ذمہ دار یاں سنبھالنے پر مبارک باد دی اور انہیں بتایا کہ رحیم یار خان چیمبر آف کامرس جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا چیمبر آف کامرس ہے
جبکہ صوبہ میں چھٹے اور ملک کے ٹاپ ٹین میں اس کا شمارہوتا ہے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو انڈسٹریل اسٹیٹ، سی پیک سمیت مقامی تاجروں کو درپیش مسائل بار ے آگاہ کیا۔