کھانے کے کاروبار میں معیار کا خیال رکھا جائے تو کامیاب ہوتا ہے,چوہدری نعیم شفی
رحیم یار خان:وائس چیرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق نے کہا ہے کہ کسی بھی کاروبار کی کامیابی کے لیے جتنی محنت ضروری ہے اتنی ہی نیک نیتی۔کھانے کے کاروبار میں معیار کا خیال رکھا جائے تو کامیاب ہوتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں بیف پلاوُ کی رحیم یار خان میں نئی کھلنے والی دکان کے بطور مہمان خصوصی افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کے اُمید ہے کے بنوں بیف پلاوُ انتظامیہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح رحیم یارخان کے شہریوں کو بھی اعلیٰ معیاری پلاوُ فراہم کرکے اپنا نام قائم رکھے گی۔
بنوں بیف پلاوُ کی دکان کی افتتاحی تقریب میں لاڑ اتحاد پنجاب کے صوبائی صدر کونسلرسردار جام فیاض لاڑ، ڈسٹرکٹ کنزیومر کمیٹی ممبر مارکیٹ کمیٹی جام عابد لاڑ،رانا محسن مجید،میاں ارشاد،جام ارشاد لاڑ،چوہدری سلمان جاوید،میاں فرخ،شیخ ارشاد نے خصوصی طورپر شرکت کی۔اس موقع پر میر بان و بنوں بیف پلاوُ شاپ کے مالک عالم خان،شہزاد خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
اور شہریوں میں فری بنوں بیف پلاوُ تقسیم کیا گیا۔