صائمہ طارق اورنوشین طارق کی پارٹی کے لیے بے پناہ خدمات ہیں,سینیٹرعون عباس بپی

رحیم یارخان:پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرعون عباس بپی کی سٹی کارپوریشن کے جنرل سیکرٹری شمیل مرزاکے ہمراہ پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی ضلعی صدرصائمہ طارق اورممبرپنجاب بیت المال نوشین طارق کی رہائش گاہ آمد،

انہوں نے صائمہ طارق کے والد اورنوشین طارق کی بیٹی کی وفات پراظہارتعزیت کیااوراپنے گہرے دکھ اوررنج کااظہارکیا،

صائمہ طارق اورنوشین طارق کی پارٹی کے لیے بے پناہ خدمات ہیں، پی ٹی آئی اپنے ورکرزکی قدرکرتی ہے اورپارٹی کے تمام کارکنان ان کے دکھ دردمیں ان کے ساتھ ہیں،

باپ جیسی شفقت اوربیٹی جیسی رحمت سے محروم ہونااولاداوروالدین کے لیے ایک بہت بڑادلی اورناقابل برداشت صدمہ ہے، موت ایک اٹل حقیقت ہے اوراس حقیقت کوجھٹلایانہیں جاسکتا،

اس موقع پرانہوں نے صائمہ طارق اورنوشین طارق سے اظہارتعزیت کیااورفاتحہ خوانی کی، جنرل سیکرٹری سٹی کارپوریشن شمیل مرزانے بھی صائمہ طارق اورنوشین طارق سے اظہارتعزیت کیااورفاتحہ خوانی کی

انہوں نے کہاکہ دونوں پی ٹی آئی خواتین رہنماؤں کاپارٹی میں اہم کردارہے، انہوں نے ضلع کوپی ٹی آئی کاگڑھ بنانے میں بہت محنت کی ہے اورپارٹی کارکنان ان دونوں خواتین رہنماؤں کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں ہم ان کے دکھ دردمیں برابرکے شریک ہیں،

اس موقع پرڈسٹرکٹ منیجرٹیوٹاچوہدری محمداشرف، پی ٹی آئی کے ضلعی صدراقبال حسن چوہدری، سٹی کارپوریشن کے رہنماء چوہدری حسان علی ودیگرموجودتھے۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button