رحیم یارخان میں ترقی اور خوشحالی کا نیا سفر شروع ہونےوالا ہے،راجہ محمد سلیم
رحیم یارخان حکومت پنجاب کی طرف سے ضلع رحیم یارخان کے لئے 13 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری سے ترقی اور خوشحالی کا نیا سفر شروع ہو گا۔
پاکستان تحریک انصاف رحیم یارخان کے ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ محمد سلیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور مخدوم خسروبختیار اور صوبائی وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی کاوشوں سے ضلع رحیم یارخان کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 10 ارب روپے اور پینے کے صاف پانی کے لئے 3 ارب روپے کے فنڈز کی فرہمی قابل ستائش اقدام ہیں۔
جس سے نہ صرف ضلع رحیم یارخان کی ماضی کی محرومیوں کا ازالہ ہو گا بلکہ ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ عوام کو بنیادی سہولتیں میسرآئیں گی۔
انھوں نے مخدوم خسروبختیار اور مخدوم ہاشم جواں بخت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ مہنگائی کے خاتمہ کے لئے انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے اور ملکی معیشت کو ترقی کی شاہرہ پر گامزن کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کی حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ اپوزیشن ہمار ے ترقیاتی کاموں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی کرپٹ مافیا کے خلاف جنگ اور احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ وہ پاکستان کو کرپشن فری مملکت بنا کر دم لیں گے۔