کشتی الٹنے کا معاملہ :ریجنل ایمرجنسی آفیسر ماچھکہ پہنچ گئے
رحیم یارخان: ڈائریکٹرجنرل ریسکیو1122ڈاکٹررضوان نصیرکی ہدایات پر ریجنل ایمرجنسی آفیسربہاول پورڈاکٹرعبدالستاربابرماچھکہ پہنچ گئے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعادل الرحمٰن نے ریسکیوآپریشن کے بارے میں بریفنگ دی۔ریجنل ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعبدالستاربابرنے ریسکیوآپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈاکٹرعبدالستاربابرنے ریسکیوآپریشن پر دستیاب وسائل کی فوری ترسیل اور سرگرمیوں کو سراہا اس پہلے ڈپٹی کمشنرسیدموسیٰ رضا اور ڈی پی او اخترفاروق نے جائے حادثہ پر پہنچ کرریسکیوسرگرمیوں کا جائزہ لیا اور حادثہ کے محرکات کی جانچ کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعادل الرحمٰن نے ڈپٹی کمشنرکو حادثہ کے متعلق بریف کیا۔ ریسکیو1122