صادق آباد دریائے سندھ میں باراتیوں کی کشتی الٹ گئی 23 لاشیں نکال لی گئی
رحیم یار خان:دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کا افسوسناک حادثہ،19افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
حادثہ تحصیل صادق آباد کی یونین کونسل ماچھکہ میں پیش آیا،کشتی روجھان کی دریائی یونین کونسل کھروڑسے تحصیل صادق آبادکی دریائی یونین کونسل ماچھکہ آ رہی تھی، ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثہ کا شکار کشتی میں 100سے زائد افراد سوار تھے،دریائے سندھ میں حادثہ کا شکار ہونے والی کشتی سے 90 سے زائدافراد کو زندہ نکالا گیا جبکہ19 افراد کی نعشیں مقامی لوگ اور لوکل بوٹ سروس کے ملاح اپنی پرائیویٹ کشتیوں میں دریا ئے سندھ سے نکالی،
کشتی الٹنے کے فوری بعد کی فوٹیج
ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کے مطابق حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ کی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور30تا35ریسکیو1122کے غوطہ خور دریائے سندھ میں حادثہ کا شکار ہونے والی کشتی کے لاپتہ سوار وں کو تلاش کر رہے ہیں ،مقامی غوطہ خور بھی ریسکیو سرگرمیوں میں امدادی ٹیموں کے ساتھ موجود ہیں۔
لاپتہ باراتیوں کی تلاش کیلئے آپریشن دوبارہ شروع، جابحق 21 افراد کی نماز جنازہ ادا
دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے کا معاملہ”
جابحق 21 افراد کی نمازے جنازہ ادا”صادق آباد۔ 25 سے زائد لاپتہ باراتیوں کی تلاش کیلئے ریسیکو آپریشن آج دوبارہ شروع کردیا گیا, دریائے سندھ میں ماچھکہ کے قریب باراتیوں کی کشتی ڈوبنے سے جاں بحق افراد کی تعداد21 ہوگئی اسسٹنٹ کمشنر
کشتی میں سو کے قریب باراتی سوار تھے, گذشتہ روز آپریشن اندھیرے کے باعث روک دیا گیا تھا, امدادی آپریشن میں ریسیکو کو جدید بوٹس کی خدمات حاصل, مقامی مچھیرے اور غوطہ خور بھی سرچ آپریشن میں شریک ہیں اسسٹنٹ کمشنر
ریسیکو آپریشن میں شرکت کیلئے پاک فوج کے جوان بھی منگلا سے پہنچ رہے ہیں, دریائے سندھ میں اس وقت پانی کا بہائو دو لاکھ کیوسک سے زائد یے, لاپتہ افراد میں 11 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں اسسٹنٹ کمشنر
جابحق 21 افراد کی نمازے جنازہ ادا کر دی گئی، نمازے جنازہ میں ہر آنکھ أشکبار تھی،