پاکستان کیمیکل ایکسپو،خواجہ فرید یونیورسٹی کا سٹال توجہ کا مرکزبن گیا
رحیم یار خان : پاکستان کیمیکل ایکسپومیں لگایا گیا خواجہ فرید یونیورسٹی کا سٹال توجہ کا مرکزبن گیا۔
ایکسپو سنٹر لاہور میں ہونے والی دو روزہ پاکستان کیمیکل ایکسپو میں خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بھرپور حصہ لیا۔
امپورٹ بل میں کمی میں اکیڈیمیا کا کردار کے عنوان سے ہونے والی نمائش میں مختلف یونورسٹیز اور صنعتوں کی جانب سے سٹالز لگائے تھے۔ خواجہ فرید یونیورسٹی نے بھی اپنے وسائلل سے تیار کردہ مصنوعات کا اسٹال لگایا۔
خواجہ فرید یونیورسٹی کی جانب سے لگائے گئے سٹال میں شرکا نے گہری دلچسپی لی اور اساتذہ اور طلبہ کی کاوشوں کو سراہا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر بھی نمائش میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے یونیورسٹی کی تیز ترین ترقی، تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں اور گزشتہ اڑھائی سال میں ہونے والے متاثر کن اقدامات پر شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں سٹال کا دورہ کیا اور اپنی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی۔ اس دوران انہوں نے دیگر جامعات اور صنعتوں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا بھی جائزہ لیا۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے جامعات کے نہ صرف مقامی صنعتوں بلکہ بین الاقوامی کمپنیوں سے بھی روابط قائم ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا خواجہ فرید یونیورسٹی انڈسٹری لنکجز کو بے حد اہمیت دیتی ہے تاکہ فارغ التحصیل طلبا و طالبات کے لئے ملازمت کے زیادہ سے زیادہ مواقع ڈھونڈے جاسکیں۔
انہوں نے کہا اس نمائش میں حصہ لینے والوں کو اپنی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں کے تحقیقی و تخلیقی تجربات سے بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر نے نمائش میں شریک مختلف ذمہ داران و عہدیداران سے بھی ملاقات کی۔
انہوں نے خواجہ فرید یونیورسٹی ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور پاکستانی بنو پاکستانی خریدو کے نعرے پر عمل پیرا رہے گی۔
خواجہ فرید یونیورسٹی کے سٹال کے انتظامات سنبھالنے والوں میں ڈاکٹر عاصم ریاض، ڈاکٹر رانا مجاہد، انجینئر سلیمان ، انجینئر کاشف اور دیگر نے بھی شرکت کی۔