رحیم یارخان

موجودہ بجٹ میں ملازم طبقے کومایوس کیاگیا‘

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ضلعی صدرچوہدری محمدبوٹاعابدنے کہاہے کہ موجودہ بجٹ میں ملازم طبقے کومایوس کیاگیا‘ حکومت سرکاری ملازمین کوریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ورنہ بھرپوراحتجاجی تحریک چلائیں گے‘ ایپکاکاچارٹرآف ڈیمانڈ فوری منظور کیاجائے۔

ایپکاہاؤس میں ملازمین کی منعقدہ میٹنگ سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین اداروں کی بہتری وترقی کے لیے شب وروزمحنت ولگن سے فرائض انجام دے رہے ہیں حکومت بھی ملازمین کوریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہواوروہ معاشی مسائل اوربڑھتی مہنگائی کی وجہ سے درپیش پریشانیوں سے نجات پاسکیں‘ انہوں نے کہاکہ تمام ملازمین حقوق کے حصول کے لیے متحدرہیں انشاء اللہ حق لے کردم لیں گے‘ اس موقع پرجنر ل سیکرٹری میاں اکرام الحق‘ حسن چوہدری‘ وقارنیازی‘ تنویرشاکر‘ راناقاسم‘ عمران ارشد‘ بابرشہزاد‘ ذیشان سمیت ممبران ایپکاکی کثیرتعدادموجودتھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button