اقلیتی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت

بہاولپور:ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک کی ریجن بھر کے ڈی پی اوزکرائم کے حوالے سے میٹنگ۔میٹنگ میں ڈی پی او رحیم یار خان،ڈی پی او بہاولنگر نے بذریعہ ویڈیو لنک جبکہ ڈی پی او بہاولپور نے آر پی او آفس کانفرس روم سے شرکت کی۔

تینوں ڈی پی اوز نے اپنے اپنے ضلع کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے،سیکیورٹی اور کرائم کنٹرول کے حوالے سے بریفنگ دی۔

آر پی اومحمد زبیر دریشک نے شرکاء میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب پولیس کے احکامات کی روشنی میں جاری کھلی کچہری کے نظام سے عوام کو زیادہ ریلیف مل رہا ہے اور ان کے مسائل بروقت حل ہو رہے ہیں،

اس سلسلہ کو جاری رکھیں اور ایس ڈی پی اوز ایس ایچ اوز کو بھی ہدایت کریں کہ وہ مقرر کردہ اوقات میں عوام کی شکایات کے ازالہ کیلئے اپنے دفاتر میں موجود  رہیں۔
آر پی او بہاولپور نے ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔

سنگین نوعیت کے مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کرتے ہوئے انہیں مکمل کروائیں،منشیات فروش،قبضہ مافیا اورجرائم پیشہ عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں۔

کروناوبا ء کے باعث خون کے عطیات دینے والوں کی تعداد بہت کم ہو چکی ہے۔اس کمی کو پورا کرنے کیلئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ خون کا عطیہ دے کر د کھی انسانیت کی خدمت کریں محکمہ پولیس کے جوان پہلے بھی بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات دیتے رہے ہیں۔

اس لئے آئی جی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ہر پولیس لائن میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا جائے۔

 پولیس افسران و اہلکاران کی ویلفیئر کا خاص خیال رکھیں اور ان کی جانب سے ویلفیئر کے حوالے سے پیش کئے گئے کیسز کو جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے انہیں ریلیف فراہم کریں اورآفس میں باقاعدہ ایک الگ سے ڈسک مرتب دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے پانی وبجلی چوری جاری مہم میں محکمہ انہار اور میپکو کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور پانی وبجلی چوری کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں۔

ٹریفک پولیس افسران واہلکاران جو کہ سڑکوں پر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ان کیلئے چھتری اور پانی کا انتظام کیا جائے۔

میٹنگ میں ڈی پی او بہاولپومحمد فیصل،ڈی پی او رحیم یارخان اسد سرفراز خاں،ڈی پی او ربہاولنگرمحمد ظفر بزدار،ایس پی لیگل خان محمد،اے ڈی آئی جی کاشف عبداللہ او ر آر پی او آفس سٹاف موجود تھا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button