رحیم یارخان : چولستانی علاقہ دھماکہ کی آواز سے گونج اٹھا
رحیم یار خان : چولستانی علاقے میں ریت کے ٹیلوں سے بڑے سائز کا مارٹر بم برآمد سول ڈیفنس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے بم کو تحویل میں لے کر ناکارہ کردیا بم کو دھماکے سے ڈی فیوز کردیا گیا۔۔
سول ڈیفنس کے مطابق تھانہ تبسم شہید کے علاقے چک نمبر نمبر 241 ون ایل سے بڑے سائز کا زنگ آلود مارٹر بم برآمد ہوا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والا بم انتہائی خطرناک اور بڑے سائز کا ہے تاہم برآمد ہونے والے مارٹر بم کو سول ڈیفنس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے تحویل میں لے کر تحقیقات مکمل کرنے کے بعد سول ڈیفنس کی جانب سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی موجودگی میں دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے
فوٹیج میں برآمد ہونے والے مارٹر بم کو انتہائی زرو دار دھماکے سے پھٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔۔۔
فوٹیج میں برآمد ہونے والے مارٹر بم کو انتہائی زرو دار دھماکے سے پھٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔۔۔