رحیم یارخان میں مرکزی انجمن تاجران کے رہنماؤں کی صادق بازار آمد

رحیم یارخان: مرکزی انجمن تاجران کے رہنماؤں کی صادق بازار آمد‘ انجمن تاجران جنوبی پنجاب کے نومنتخب وائس چیئرمین رانا ندیم احمد‘ ضلعی انجمن تاجران کے نومنتخب ایگزیکٹو ممبر چوہدری عبدالقیوم اور نومنتخب ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فہیم جمیل کو مبارکباد دیتے ہوئے گلدستے پیش کئے۔

مرکزی انجمن تاجراناس موقع پر انجمن تاجران جنوبی پنجاب اور ضلعی عہدیداران میاں عبدالسلام‘ چوہدری جاویدارشاد‘ عبدالطیف بھٹی‘ عبدالوحید بھٹی‘ اکبرعلی شاہین‘چوہدری محمدعارف ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران تاجر برادری کی فلاح وبہبود اور مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کارلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران ضلع بھر کی تاجر برادری کا متفقہ پلیٹ فارم ہے جہاں ضلع کی تاجر کمیونٹی متحد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے والے اپنے گھر واپس لوٹ آئیں انہیں ویلکم کیا جائے گا۔ مقررین نے کہا کہ تاجر برادری کی کامیابی اسی میں ہے کہ ایک متفقہ پلیٹ فارم پر رہ کر جدوجہد کریں‘
سیاسی بنیادوں پر گروپنگ تاجر برادری کیلئے مسائل پیدا کرسکتی ہے‘ تمام تاجر برادری مرکزی انجمن تاجران کے پلیٹ فارم پر متحد ہوکر یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ چند ناعاقبت اندیش ذاتی مفادات کیلئے تاجربرادری میں گروپنگ پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس میں وہ بری طرح ناکام ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ تمام تاجر جواپنے کاروبار کو تحفظ اور مسائل کے حل کے خواہش مند ہیں وہ مرکزی انجمن تاجران کے پلیٹ فارم پر متحد رہیں۔
اس موقع پر انجمن تاجران صادق بازار کی جانب سے مرکزی رہنماؤں کا بھرپور استقبال کیاگیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے گلدستے پیش کئے گئے۔

تقریب میں تاجر رہنما عدنان جلیل بھٹی‘ مختاراحمدبپی‘ چوہدری بوٹا طاہر‘ میاں عمرمنیر‘ چوہدری فلک شیر‘ حمزہ مقصود جٹ‘ عمران ڈوگر‘چوہدری ندیم شاہد‘ چوہدری محمد وقاص‘ چوہدری ندیم بشیر‘ محمدالیاس مغل‘ حاجی محمدنواز سمیت دیگر تاجررہنماؤں نے شرکت کی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button