رحیم یارخان میں چائینہ نمک فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا

رحیم یارخان : فوڈ سیفٹی ٹیم کا ٹمبر مارکیٹ، ڈاکخانہ بازار میں سپر سٹور پر چھاپہ، 150 کلو ممنوعہ چائنہ نمک برآمد، مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی۔۔
چائنہ نمک کی روک تھام کیلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹمبر مارکیٹ، ڈاکخانہ بازار میں کاروائی ،سپر سٹور مالکان بھاری مقدار میں چائنہ سالٹ فروخت کررہے تھے۔
فوڈ بزنس مالکان ہدایات کے باوجود قوانین پر عمل نہیں کررہے تھے جس پر آپریشنز ٹیم کی جانب سے تھانہ سٹی رحیم یار  خان میں ایف آئی آر درج کروادی گئی۔
اس موقع پر ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی یاسر عرفات کا کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی سائنسی پینل کے مطابق چائنہ نمک حاملہ خواتین کیلیے انتہائی خطرناک ہے۔چا ئنہ نمک کا استعمال سردرد، متلی، ہائی بلڈ پریشر اور گردوں کی خرابی کا باعث بھی بنتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انسانی صحت پر منفی اثرات کی وجہ سے چائنہ نمک کو ممنوعہ قرار دیا گیا ہے۔

عوام سے گزارش ہے کہ کھانوں میں چا ئنہ نمک کے استعمال سے اجتناب کریں۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button