افغانستان کے لئے امداد اور سرمایہ کاری کا اعلان خوش آئند اقدام ہے
رحیم یار خان: افغانستان کی سنگین صورتحال پر او آئی سی کا اجلاس اور افغانستان کے لئے امداد اور سرمایہ کاری کا اعلان خوش آئند اقدام ہے جس پر ہماری سیاسی و عسکری قیادت مبارک باد کی مستحق ہے،
ان خیالات کا اظہار پاکستان علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صدر مولانا عزیز اکبر قاسمی،جنرل سیکریٹری مولانا سعد اللہ شفیق،ضلعی صدر مولانا حافظ فاروق احمد،ڈویژنل جنرل سیکرٹری مفتی اسعد یوسف جاجروی،
تحصیل خان پور کے صدر قاری احتشام الحق فاروقی اور تحصیل رحیم یار خان کے صدر مولانا ندیم احمد نے افغانستان کے مسئلے پر پاکستان کی کاوشوں سے منعقد ہونے والے او آئی سی کے اجلاس کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا،
انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے اجلاس کیلئے پاکستان کی کوشیش لائق تحسین ہیں۔ اگر فوری طور پر افغانستان کے مسئلے پر توجہ نہ دی گئی تو افغانستان میں انسانی بحران اور معاشی تباہی کے نتائج ہولناک ہونگے اور وہاں پر انسانی المیہ جنم لے سکتا،
اس لئے افغانستان کے تمام منجمند اثاثے بحال کرنا ہونگے۔ افغانستان کی سنگین صورتحال پر مغرب کو دوہرا معیار ترک کرنا ہوگا۔امریکہ نے اگر افغانستان کے منجمند 9 ارب ڈالر نہ دیئے تو بحران مزید بڑھے گا۔
امت مسلمہ متحد ہو کر افغانستان کی فوری امداد کرے۔
پاکستان کی طرف سے افغانستان کی مالی امداد کا اعلان خوش آئند اقدام ہے۔ پاکستان علماء کونسل نے شروع سے ہی افغانستان کے مسئلے پر اپنی آواز بلند کی۔
انہوں نے فرانس میں مساجد و دینی مراکز بند کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مغربی ممالک میں اسلام فوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات باعث تشویش ہیں