fbpx

رحیم یارخان محکمہ جنگلات میں کرپشن 1کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی

لیاقت پور : محکمہ جنگلات ہیڈ کوارٹر بلاک لیاقت پور کی کرپشن 1کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی،فاریسٹ گارڈ کو بلاک آفیسر تعینات کر دیا،فاریسٹ حکام بے بس انٹی کرپشن سے فوری ریڈ کرنے کا مطالبہ

مقامی شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ جنگلات لیاقت پور ہیڈ کوارٹر بلاک میں کرپشن1کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے روزانہ سرکاری لکڑی منی ٹرک میں لوڈ کر کے مختلف منڈیوں میں پہنچائی جارہی ہیں۔

کرپٹ فاریسٹ گارڈ یاسر افتخار کو کرپشن کرنے پر نوبل انعام دیتے ہو ئے بلاک آفیسر کا اضافی چارج دے دیا یاسر افتخار نے 1-R,3-R,1-L.1-R,4-R,5-R عباسیہ کینال،خورشید مائنر اور حسن مائنر نے لکڑی چوری کرائی ہے روزانہ منی ٹرک لوڈ کر کے کنزرویٹر،DFOاور رینج آفیسر کے نام پہنچا رہا ہے

شہریوں نے بتایا کہ اگر چند ماہ مزید یہ سلسلہ چلتا رہا تو نہریں سرکاری لکڑی سے خالی ہو جائیں گی فاریسٹ کے اعلیٰ آفیسران اپنے کماؤ پتر یاسر افتخار کے سامنے بے بس نظر آرہے ہیں شہریوں نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن بہاول پور سے مطالبہ کیا کہ فوری ریڈ کر کے جنگلات آفیسران کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیں تاکہ لکڑی نقصان ہونے سے بچ جائے

جبکہ یاسر افتخار نے بتایا کہ ایریا بہت وسیع ہے اس لیے نقصان پر قابونہیں پایا جارہا مزید ملازم تعینات کرنے کے لیے آفیسران کو لکھ دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »