رحیم یارخان چوروں ڈکیتوں اور اغوا کاروں کے حوالے،پولیس اہلکار ٹک ٹاک بنانے میں مصروف

رحیم یار خان: ضلع چوروں ڈکیتوں اور اغوا کاروں کے حوالے کرکے پولیس اہلکار ٹک ٹاک بنانے میں مصروف‘ تھانوں میں سائل کے موبائل فون چلانے پر پابندی‘پولیس اہلکار تھانوں میں ٹک ٹاک بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے لگے‘ شہری حلقوں کا آر پی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
پولیس اہلکار ٹک ٹاک

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم یارخان آفس سے 5 منٹ کے فاصلے پر واقع تھانے صدر کے اہلکاروں کی با وردی تھانہ کے اندربنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی کارکردگی کا پول کھول رکھ دیا‘

ضلع چوروں ڈاکوؤں اور اغوا کاروں کو ٹھیکے پر دے کر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سمیت پولیس اہلکار ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں‘

@policewala77##foryou ##foryoupage ##standwithkashmir ##punjab ##ryksquad ##fyp ##toofaanimirch♬ original sound – Usama ch

چند روز قبل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز کی ٹک ٹاک سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر تھانہ صدر میں تعینات کانسٹیبل محمد اعظم اور حسن نے بھی دیگر اہلکاروں کے ساتھ مل کر ڈیوٹی ٹائم میں با وردی تھانہ کے اندر ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کرنی شروع کر دی‘

@policewala77##standwithkashmir ##foryoupage ##foryou ##yari ##panjabpolice

♬ Mehkma Police Wala – Charanjit Bilaspuri

پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی ٹائم میں تھانہ کے اندر بنائی جانے والی ویڈیوز سے شہری اور سماجی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے‘ جرائم کی بڑھتی ہو شرح سے تنگ شہری اور سماجی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز کو غیر سنجیدہ پولیس آفیسر قرار دیا‘

پولیس صرف حقائق سامنے لانے والے صحافیوں پر غلط پرچے اور تشدد کرنے میں مصروف ہے‘ شہری اور سماجی حلقوں نے آئی جی پنجاب‘ ایڈیشنل آئی جی‘ آر پی او سے نوٹس لے کر ضلع میں کرائم فائٹر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تعینات کرنے اور ڈیوٹی ٹائم پر تھانوں میں با وردی ٹک ٹاک بنانے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button