حکومت پنجاب ہی شکارگاہ چولستان کی کسٹوڈین ہے
رحیم یارخان :3 لاکھ ایکٹرسے زائد شکارگاہ کی اراضی حکومت پنجاب کی ملکیت ہے نواب آف بہاولپورکے ورثاءشکارگاہ کے مالک نہ ہیں پنجاب لینڈ کمیشن بورڈ آف ریونیو پنجاب کے اجلاس میں فیصلہ،
پنجاب لینڈ کمیشن بورڈ آف ریونیو پنجاب کی میٹنگ منعقدہ کمیٹی روم مورخہ 22/1/2025 بورڈ آف ریونیو پنجاب جوکہ سینئرممبرآف بورڈ ریونیو پنجاب کی زیرصدارت منعقد ہوا اجلاس میں کمشنر بہاولپور ڈویژن ،لینڈ کمشنربہاولپور،ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بہاولپور، ڈپٹی کمشنر بہاولپور ،ڈپٹی لینڈ کمشنر بہاولپور، ڈائریکٹر لیگل بورڈ آف ریونیو پنجاب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو /لینڈ کمیشن بہاولپورشریک تھے۔
میٹنگ میں ماتحت انتظامیہ اوردیگرکوحکم دیتے ہوئے فیصلہ کیاگیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ کے فیصلہ جات کیخلاف کوئی جوڈیشل اورانتظامی آفیسران فیصلہ نہیں دے سکتا۔
سپریم کورٹ کے فیصلہ جات کیخلاف فیصلہ توہین عدالت کے زمرہ میں آتا ہے جس کے تحت تمام افسران سپریم کورٹ کے فیصلہ جات کے پابند ہیں اوراس مدمیں سپریم کورٹ کے فیصلہ جات کے تابع ورثاءنواب آف بہاولپور صادق محمد عباسی شکارگاہ کے مالک نہ ہیں اورنہ ہی ان کوکسی قسم کے اس مد میں حکومت کی طرف سے کوئی ادائیگی کی جائیگی کیونکہ شکارگاہ چولستان حکومت پنجاب کی ملکیت ہے اورشکارگاہ سے نواب آف بہاولپورکے وارثان کا کوئی تعلق واسطہ نہ ہے حکومت پنجاب ہی شکارگاہ چولستان کی کسٹوڈین ہے۔
اعلی سطحی ہونے والی میٹنگ کے حوالے سے بہاولپور کی ڈویڑ نل اور ضلعی انتظامیہ کو مورخہ 23جنوری 2025 کو بورڈ آف ریونیو پنجاب کی طرف سے باقاعدہ احکامات بھی دے دیے گئے ہیں۔