ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا دورہ ڈسٹرکٹ جیل

رحیم یارخان:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا دورہ ڈسٹرکٹ جیل‘

معمولی جرائم میں ملوث 11حوالاتیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات جیل ہسپتال‘ لنگر خانے کا معائنہ‘ خواتین‘ بچوں کی بیرکوں کا دورہ‘

مسائل سنے‘حل کیلئے موقع پر احکامات جاری‘ وکلاء کی فیس ادا کرنے کی استطاعت نہ رکھنے والے اسیران کی فہرستیں مرتب کرکے مہیا کرنے کی ہدایت۔

گذشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج یاسرحیات نے سول جج سلمان آصف کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے خصوصی طور پر خواتین اور بچوں کی بیرکوں کا دورہ کرتے ہوئے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

اس موقع پر انہوں نے جیل ہسپتال اور لنگرخانے کا معائنہ کیا۔

ہسپتال میں زیرعلاج اسیران سے علاج معالجہ بارے گفتگو کی۔

انہوں نے جیل انتظامیہ کو ایسے اسیران جو وکلاء کی فیس ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ان کی فہرستیں مرتب کرکے ارسال کرنے کی ہدایت کی تاکہ انہیں سرکاری وکیل فراہم کرنے کی سہولت فراہم کی جاسکے۔

دورہ جیل کے دوران انہوں نے خواتین نوعمراسیران کی تعلیم وتربیت کے پیش نظر خواتین بیرک کے کلاس روم‘ کڑھائی سلائی سینٹر اور بچوں کیلئے قائم کردہ کمپیوٹرلیب کا معائنہ کرتے ہوئے جیل انتظامیہ کی جانب سے کئے جانیوالے ان اقدامات کوسراہا۔

اس موقع پر انہوں نے معمولی جرائم میں ملوث 11حوالاتیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ دورہ جیل کے موقع پر سپرٹینڈنٹ جیل کامران حیدر اعوان‘ ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل جام اصغر لاڑ‘ محمدفہیم کے علاوہ دیگر جیل سٹاف بھی موجود تھا

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button