رحیم یارخان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
منگل کے روز: بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، لئہ ،ڈی جی خان ، ملتان، ساہیوال میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔جبکہ خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، سرگودھا، ، جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،گوجرانوالہ،گجرات، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین ، لاہور ،حا فظ آباد، میانوالی ،سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد اورقصور میں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
بدھ کے روز: رحیم یارخان ،بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، لئہ ،ڈی جی خان ، ملتان، ساہیوال میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔جبکہ خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،گجرات، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین ، لاہور ،حا فظ آباد، میانوالی ،سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد اورقصور میں میں چند مقامات پر آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
منگل کے روز کشمیر، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔بالائی سندھ میں آند ھی کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ ، جنوبی اور وسطی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔
بدھ کے روز کشمیر، پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔بالائی سندھ میں آند ھی کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم جبکہ سندھ اور جنوبی و وسطی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔
سب سےزیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب:راولپنڈی (شمس آباد 36، چکلالہ 19)، اوکاڑہ 26، اسلام آباد (سٹی 20، سیدپور 18، بوکڑہ 07، گولڑہ 06)، ٹوبہ ٹیک سنگھ 05، مری 04، کشمیر:راولاکوٹ 20،کوٹلی 08، مظفرآباد(ایئر پورٹ 07، سٹی 03)، گڑھی دوپٹہ 03،خیبر پختونخوا:بالاکوٹ 06، کاکول ،02 ، گلگت بلتستان:بگروٹ اور02 اور استور میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی، سبی 47، دادو ا وردالبندین میں46 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔