شیخ زید ہسپتال میں کمشن خور لیڈی ڈاکٹر کی انکوائری کا معاملہ
رحیم یارخان: شیخ زید ہسپتال ایمرجنسی وارڈ میں تعینات لیڈی ڈاکٹر پر میڈیکل ریپ سے پیسے لے کر میڈیسن لکھنا ثابت‘ انکوائری رپورٹ جاری‘ پرنسپل شیخ زیدہسپتال نے لیڈی ڈاکٹر کا تبادلہ کردیا۔
کچھ عرصہ قبل شیخ زید ہسپتال ایمرجنسی وارڈ میں تعینات ڈاکٹر سارہ شبیر پر الزام عائد ہوا تھا کہ وہ میڈیکل ریپ سے پیسے لے کر مریضوں کو ان کی کمپنی کی دوائیاں لکھ کر دے رہی ہیں جس پر شیخ زید ہسپتال حکام نے انکوائری کی تو دوران انکوائری ڈاکٹر سارہ شبیر پر میڈیکل ریپ سے پیسے لے کر دوائیاں لکھنا ثابت ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں : شیخ زید ہسپتال کے کمیشن خور ڈاکٹر نے میڈیکل ریپ سے رقم بٹور لی
پرنسپل شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر سلیم لغاری نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹر سارہ شبیر کو میڈیکل یونٹ تھری میں تبادلہ کردیا اور مزید کارروائی کے لیے ایم ایس ہسپتال نے سیکرٹری ہیلتھ کو انکوائری رپورٹ بھجوا دی ہے۔
شہری و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے ایسے مبینہ کرپٹ عناصر کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔