علامہ حافظ عنایت اللہ نقشبندی مرحوم کی نویں سالانہ برسی کے موقع پر ایثال ثواب کے لیے تقریب

رحیم یار خان:مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن جامع مسجد بلال نورے والی میں علامہ حافظ عنایت اللہ نقشبندی مرحوم کی نویں سالانہ برسی کے موقع پر ایثال ثواب کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا

جس میں علامہ مفتی محمد احمد سعیدی، جمعیت علماء پاکستان پنجاب کے صوبائی صدر علامہ نور احمد سیال، اور ڈویژنل صدر چوہدری ریاض احمد نوری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس دعائیہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مرحوم کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کے مفتی حافظ عنایت اللہ نقشبندی نے زندگی بھر قرآن پاک اور دین کی تعلیم دی ان کے پڑھائے ہوئے سیکڑوں حفاظ موجود ہیں جو ان کے لیے صدقہ جاریہ ہیں۔

انہوں نے مذید کہا کے اس وقت معاشرے میں جو بے راہ روی پھیل رہی ہے دین سے دوری کا نتیجہ ہے ہمیں اپنے بچوں کی دینی تعلیم پر توجہ دینی چاہیے۔

تقریب میں محمد اکرم نورانی،راو ریاض احمد،مولانا شعیب قادری،جان محمد وارثی،سید اظہر محمود،قاری عبدالحمید،ماسٹر نذیر احمد،مولانا احمد محمود،احتشام الحق، سمیت اہل علاقہ اور علماء کرام کی کثیر تعداد شریک تھی آخر میں میزبان علامہ عزیزاللہ وارثی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ایثال ثواب کے لیے دعا کی گئی اور لنگر تقسیم کیا گیا۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button