وائس چانسلر سلمان طاہر کے خلاف کاشتکاروں کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

رحیم یار خان :خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سلمان طاہر کے خلاف سینکڑوں کاشتکاروں کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ،  احتجاجی مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا کر وائس چانسلر اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
رحیم یارخان میں قائم خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سلمان طاہر کے خلاف سینکڑوں زمینداروں کایونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہراحتجاج۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ وی سی نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مقامی زمینداروں کو تنگ کرنا شروع کردیا ہے۔ یونیورسٹی کا ذاتی ملکیہ مقبوضہ دوسو سے زائد ایکڑ رقبہ ہونے کے باوجود یونیورسٹی کے قریبی زمینداروں کو زرعی زمین کی زبردستی خریداری کرنے کیلئے ہراساں وپریشان کرنا معمول بنا لیا ہے۔

جبکہ تحریری درخواست پر ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر رحیم یارخان نے اعتراضات بھی لگادیئے تھے لیکن اس کے باوجود وائس چانسلر اپنی حرکتوں سے بعض نہ آیا‘

اپنے رشتہ داروں کو یونیورسٹی کے قریب زرعی زمین دلوانے کیلئے مقامی زمینداروں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔ مظاہرین نے مزید کہا  کہ یونیورسٹی کے ملحقہ ایک ،یا دو ایکڑ کے کاشت کار ہیںِ کوئی بڑا کاشتکار نہیں ہے زمین ہماری ماں ہے کسی صورت بھی وائس چانسلر کو اپنے ذاتی مفادات کی خاطر کسانوں کا معاشی قتل نہیں کرنے دیا جائے گا۔

مظاہرین نے کہا کہ اگر وی سی اپنی حرکتوں سے بعض نہ آیا تو احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کردیا جائے گا۔ہم اپنی زمینوں کی خاطر جان کا نذرانہ دینے کیلئے بھی تیار ہیں۔

واضع رہے کہ وائس چانسلر کی تعیناتی ایک سال سے زائد کے عرصہ میں یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف آئے روز احتجاج ہونا معمول بن گیا ہے

احتجاج کرنے والے مقامی کاشتکاروں نے مذید کہا کے چند روز قبل یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس میں کہا کے ان زمینوں پر سیکشن فور لاگو ہوا ہے

مگر ابھی تک ان زمینوں پر سیکشن فور لاگو نہیں ہوا یونیورسٹی انتظامیہ صرف کسانوں کے حق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا

مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لیتے ہوئے انصاف  کی اپیل کی ہے اس حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ سے موقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا مگر فون اٹنڈ نا کیا گیا

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button