پولیس کا کندھا اور قلم استعمال کر کے مخالفین کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں

رحیم یارخان: ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کہا ہے کہ عوامی شکایات کا حل تھانہ کی سطح پر یقینی بنایا جائے، جھوٹے مقدمات اور درخواست بازوں کے خلاف ثبوت ملنے پر قانونی کارروائی ضرور کریں،

عوام کی جان ومال کے تحفظ کے ذمہ دار ہیں ہرصورت ذمہ داری پوری کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھلی کچہری کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں تھانہ جات اور پولیس چوکیوں کا قیام عوام کی سہولت اور تحفظ کے لیے ہے اس لیے پولیس افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ تھانہ اور چوکی پر آنے والے ہر سائل کی شکایت کا ازالہ مقامی طور پر کیا جائے اور اس میں انصاف کے تمام تقاضوں کو اس طور پورا کیا جائے کہ پھر کسی بھی اتھارٹی کے پاس معاملا جائے تو پہلی رپورٹ اور تفتیش حتمی رہے،

انہوں نے کہا کہ یہ ضرور ہے کہ معاشرے میں ایسے عناصر بھی ہیں جو کہ پولیس کا کندھا اور قلم استعمال کر کے مخالفین کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں اگر کوئی ایسا معاملہ پیش آئے تو ایسے لوگوں کی حوصلہ شکنی کی جائے،

جھوٹے مقدمات اور درخواست دینے والوں کے خلاف ثبوت پختہ ہونے پر ایسی کارروائی عمل میں لائی جائے کہ پھر وہ سزا یابی سے نہ بچ پائے اور دیگر انتشار پسندوں کے لیے وہ نمونہ رہے،

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جان ومال کے ہم محافظ اور ذمہ دار ہیں اس ذمہ داری کو ہر صورت پورا کی اجائے گا،

انہوں نے اس موقع پر ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے افراد کی درخواستیں سنیں اور ان کی شکایات کے ازالہ کے لیے احکامات جاری کر دئیے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button