رحیم یارخان میں 1لاکھ96ہزار278افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی زیرصدارت ضلع میں کورونا کی صورتحال اور ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقدہوا
جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر حسن خان سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شر کت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں 1لاکھ96ہزار278افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے ،

9ہزار176ہیلتھ ورکرز کو پہلی اور5ہزار753کو سیکنڈ ڈوز لگائی جا چکی ہے جبکہ 1لاکھ53ہزار914افراد کو فسٹ ،27ہزار435افراد کو سیکنڈ ڈوز بھی لگائی جا چکی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ حکومت شہریوں کو ویکسین فراہمی کے لئے تمام اقدامات کر رہی ہے شہریوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے ملک سے اس مرض کے خاتمہ او رپھیلاﺅ کو روکنے کے لئے ویکسین کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری و نجی محکموں کے ملازمین کو ویکسین لگوانے کا عمل تیز کیا جائے جبکہ تمام بڑی صنعتی یونٹس میں بھی مرحلہ وار ویکسین کا عمل مکمل کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے او رتمام منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا، ایکسین ہائی ویز سید حسنین زیدی، ایکسین بلڈنگ نعمان سلمان، ایکسین پبلک ہیلتھ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ ندیم عباس سمیت دیگرمتعلقہ تعمیراتی اداروں کے افسران موجو دتھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور رفتار پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا تمام ترقیاتی منصوبوں کو مفاد عامہ میں جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

اجلاس میں لوکل گورنمنٹ کے تحت جاری اور نئی آنے والی ترقیاتی سکیموں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button