ویکسین لگوانے کے لئے آنے والے شہریوں کو مکمل رہنمائی فراہم کی جائے,ڈی سی
رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کورونا ویکسی نیشن سنٹر شیخ خلیفہ ہیلتھ کیئر سکول کا دورہ کرتے ہوئے شہریوں کو ویکسین لگانے کے عمل کا جائزہ لیا۔
انہوں نے اوور سیز پاکستانیزاور دیگر شہریوں کے لئے بنائے گئے کاﺅنٹرز پر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ویکسی نیشن لگوانے کے لئے آنے والے شہریوں سے بھی انتظامات بارے معلومات حاصل کی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ویکسین لگوانے کے لئے آنے والے شہریوں کو مکمل رہنمائی فراہم کی جائے تاکہ بغیر انتظار کئے وہ اپنی ویکسین لگوا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پہلی اور دوسری ویکسین خوراک کے لئے ویکسین وافر مقدار میں فراہم کی جا رہی ہے شہریوں کو چاہیے کہ وہ حکومتی اقدامات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنی ویکسین مکمل کروائیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو ویکسین نیشن سنٹر پر موجود ڈاکٹرز کی جانب سے مکمل بریفنگ دی گئی۔