رحیم یارخان:ضلع بھر میں ڈاکوبے لگام ہوگئے،7بڑی وارداتیں

رحیم یارخان:ضلع بھر میں ڈاکوبے لگام ہوگئے،7بڑی وارداتوں میں مسلح ڈاکو بیوپاریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، آئل ایجنسی کے مالک کی مشکیں باندھ کرنقدی،موبائل فون،زمیندار کے ڈیرے سے لاکھوں روپے مالیت کے ٹریکٹر،موٹرسائیکل لوٹ کرفرار، جبکہ بیوریج کمپنی کی گاڑی کو لوٹنے کی کوشش، ناکام رہنے پر ڈاکوﺅں کی گاڑی پرفائرنگ، پولیس بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں کے سامنے بے بس ہوکر رہ گئی۔

ڈاکوڈیزل ختم ہوجانے پر دو ٹریکٹر چھوڑکرفرار،پولیس کامتاثرین کی شکایات کے باوجود مقدمات کے اندراج مےں ٹال مٹول۔

ڈکیتی کی پہلی واردات پکالاڑاں کے رہائشی مویشی بیوپاری امیرنواز اوراس کے ساتھ وسیم احمد کے ساتھ پیش آئی جو علی الصبح مویشیوں کی خریداری کیلئے مویشی منڈی شیخ واہن جارہے تھے کہ اسی دوران تین نامعلوم مسلح ڈاکوﺅں نے انہیں اسلحہ کی نوک پر روک پر ان کے پاس موجود4لاکھ 19ہزاروپے کی نقدی 2موبائل فون چھین لیئے اورفرارہوگئے،دوسری واردات پیرحسین آباد کے علاقہ میں واقع زمیندار طلحہ عبدالعزیز کے رقبہ پر ہوئی جہاں درجن بھرمسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر رقبہ پر موجود ملازمین محمدزاہد،صاحب علی، اللہ دتہ اورفیض الہٰی کی مشکےں باندھ کر رقبہ پرموجود لاکھوں روپے مالیت کے تین ٹریکٹر ، موٹرسائیکل اورملازمین کے موبائل فون چھین کرفرارہوگئے، تاہم ڈیزل ختم ہوجانے پر دو ٹریکٹر راستہ میں چھوڑگئے، تیسری واردات موضع گل محمدلنگاہ کے رہائشی محمداقبال کے ساتھ پیش آئی جس سے تین نامعلوم مسلح ڈاکوﺅں نے 92ہزارروپے مالیت کاموٹرسائیکل،17ہزار روپے کی نقدی اورموبائل فون چھین لیا اورفرارہوگئے، چوتھی واردات چک125پی کے رہائشی باقرعلی کے ساتھ پیش آئی جس سے چھ مسلح ڈاکوﺅں نے اسلحہ کی نوک پر2ہزار200روپے کی نقدی اور20 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھین لیا اورفرارہوگئے، پانچویں واردات موضع سانگلہ کے رہائشی آئل ایجنسی مالک محمدراشد کے ساتھ پیش آئی جو رات کے وقت اپنی ایجنسی پرسویا ہوا تھاکہ اسی دوران تین نامعلوم مسلح ڈاکو اسے اسلحہ کی نوک پر اٹھاکر باغ مےں لے گئے تشدد کانشانہ بنایا اور مشکیں باندھ دیں،بعد ازاں مسلح ڈاکو آئل ایجنسی میں موجود66ہزار500روپے کی نقدی ،موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے،جبکہ اسے مشکیں باندھ کر باغ میں چھوڑدیا،جسے گھنٹوں بعد شورواویلا سننے پر گزرنے والے افراد نے رہائی دلائی، چھٹی واردات محلہ سادات جن پور کے رہائشی محمدعمیر کے ساتھ پیش آئی جو پیدل شہر کی جانب جارہا تھا کہ اسی دوران تین مسلح ڈاکوﺅں نے اسلحہ کی نوک پر روک کر اس کے پاس موجود 1لاکھ11ہزارروپے مالیت کا موبائل فون اور 2ہزارروپے کی نقدی چھین لی اور فرارہوگئے جبکہ ساتویں واردات سندھ پنجاب بارڈر کے نزدیک علاقہ ولہار میں پیش آئی جہاں نجی بیوریج کمپنی کی گاڑی نمبریLES-1087پرذکریاگارڈن کارہائشی سیلز مین محمدندیم ڈرائیورکے ہمراہ سپلائی وریکوری کرنے کے بعد واپس آرہاتھا کہ اسی دوران دو مسلح ڈاکوﺅں گاڑی کوروک کرلوٹنے کی کوشش،گاڑی نہ روکنے پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کی، معجزانہ طورپر دونوں محفوظ رہے جبکہ گاڑی کونقصان پِہنچااورمسلح ڈاکوفائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے۔ ڈکیتی کی ان وارداتوں کی تحریری شکایات کے باوجود پولیس نے تاحال مقدمات کااندراج نہ کیا ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button