وکلاء بہبود فنڈ ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں

رحیم یارخان:وکلاء بہبود فنڈ ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں،مشکل وقت میں فوری مالی امدادفراہم کرنا بہت بڑا اجر ہے
ان خیالات کا اظہارامیدوار برائے صدرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سال 2022-23 چوہدری بشارت علی ہندل ایڈوکیٹ نے چوہدری عارف علی رندھاوا ایڈوکیٹ کوعلاج معالجہ کے لئے ممبرپنجاب بار کونسل چوہدری اختر علی چہور،چیئرمین وکلاء بہبود فنڈحسان مصطفی،جنرل سیکرٹری و کلاء بہبود فنڈ چوہدری عمران اشرف کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار کے بہبود فنڈ سے 50 ہزار کا چیک اوراپنی مدد آپ کے تحت بنائے گئے

وکلاء ایمرجنسی ٹرسٹ کی جانب سے 30 ہزار نقد دینے کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ و کلاء بہبود فنڈ کے ذریعے وفات پاجانے وکلاء کے لواحقین اوربیماروکلاء کو علاج معالجہ کے لئے امدادکرنا اچھااقدام ہے

جس کے بانی ممبرپنجاب بارکونسل چوہدری اختر محمود چہور ودیگر سینئر وکلاء ہیں،چوہدری بشارت علی ہندل ایڈوکیٹ نے کہا کہ میں اپنی مدد آپ کے تحت قائم کئے گئے

وکلاء ایمرجنسی ٹرسٹ کے تحت جن احباب نے تعاون کیا ان کا بھی بے حد مشکور ہوں اللہ پاک ہمارے بھائی چوہدری عارف علی رندھاوایڈوکیٹ جلد صحت کاملہ عطا ء فرمائے۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button