رحیم یارخان میں جمعہ،ہفتہ ،اتوار موسم کیسا رہے گا
جمعہ کے روز: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔تاہم شام/رات کے اوقات میں خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور اور میانوالی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔
ہفتہ کے روز: صوبہ کے وسطی /بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،گجرات، شیخوپورہ، منڈی بہاوٗلادین، لاہور، میانوالی ،سرگودھا، فیصل آباداورقصورمیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔
جمعه کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام/رات کے اوقات میں بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔
ہفتہ کے روز بالائی /وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔جبکہ ملک کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی / وسطی بلوچستان اور پنجاب میں شدید گرم رہا ۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی،دالبندین 48، سبی،پشاور، اٹک 47 اوربنوں 46ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔