پولیس اہلکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ،ڈی پی او

رحیم یارخان:ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے کہا ہے کہ پولیس اہلکار محکمہ کی طاقت اور اثاثہ ہیں ان کی ویلفیئر میرا فرض ہے، بیان کردہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے تاکہ آسودگی سے آپ کی کارکردگی بہتر رہے،
عوام کی جان ومال کا تحفظ ہمارا اولین فرض ہے اہلکار محنت اور دیانت داری سے خدمات سر انجام دیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صادق شہید پولیس لائن میں منعقدہ پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

اس موقع پر سرکل پولیس افسران سٹی محمد اسلم خان، صدر رانا اکمل رسول نادر، صادق آباد محمد زبیر بنگش، خان پور جاوید امجد کمبوہ، لیاقت پور اللہ یار سیٖفی، ڈی ایس پی لیگل عبدالرزاق رانا، ڈی ٹی او طارق جاوید، ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، فرنٹ ڈیسک سٹاف، سی ڈی یو، لیڈیز پولیس اہلکاران، درجہ چہارم و ریٹائرڈ ملازمین سمیت ہر رینک سے اہلکار موجود تھے،

جن سے ڈی پی او محمد علی ضیاء نے کہا کہ ہم روزانہ عوام الناس کے مسائل اور شکایات کے ازالہ کے اپنے چوبیس گھنٹے صرف کرتے ہیں

آج انہوں نے سوچا کہ فورس کی تمام اکائیوں کو ایک جگہ جمع کر کے درپیش مسائل ڈسکس کئے جائیں اور ان کو حل کرکے کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کر عوام الناس کو بہتر خدمات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے اہلکاروں کے دربار کا فورم اوپن کیا اور کہا کہ جسے جو مسئلہ درپیش ہے بیان کریں جس پر تفتیشی افسران، کانسٹیبلان، لیڈی کانسٹیبلان اور درجہ چہارم کے اہلکاروں نے مختلف مسائل اجتماعی اور انفرادی مسائل بیان کئے

جس پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ محکمہ کا قیمتی اثاثہ اور حقیقی طاقت ہیں آپ کی ویلفئیر کا خیال رکھنا میرا فرض ہے انہوں نے اہلکاروں کے مسائل نوٹ کروائے اور فوری حل طلب مسائل کے لیے احکامات جاری کئے

جبکہ وقت طلب مسائل کے حل کے لیے یقین دلایا کہ انہیں بھی جلد حل کر لیا جائے گا انہوں نے اہلکاران سے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ ہماری اولیں ذمہ داری ہے

جس کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اپنی خدمات سرانجام دیں۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button