تازہ ترین خبروں کے لئے موبائل ایپ ڈاون لوڈکریں

ڈوان لوڈ

ڈی ایچ اے بہاول پور , پلاٹ مالکان کو قبضہ دینے کا آغاز کردیا

بہاولپور :ڈی ایچ اے بہاول پور نے سیکٹر ڈی ،ایف اور این کے پلاٹ مالکان کو قبضہ دینے کا آغاز کردیا,ڈی ایچ اے کی ایک تقریب میں مالکان کو پلاٹوں کے قبضہ کی فائلز دی گئیں رہائشی و کمرشل پلاٹوں پر 12 ماہ میں تعمیرات مکمل کرنے والے مالکان کوڈویلپمنٹ چارجز پر 100 فیصد رعایت دی جائے گی ڈی ایچ اے کیطرف شاندار پیکیج کا اعلان کردیا گیا۔
پروقارتقریب میں ڈی ایچ اے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر محمد نوید اقبال نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ اس موقع پر ڈی ایچ اے کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ بریگیڈیئر (ر) سید علمدارحسین ،بریگیڈیئر (ر) محمد طارق ڈائریکٹر بی ڈی  جے وی ،کرنل شاہ زیب ڈائریکٹر آئی ٹی ،کرنل شہاب ادریس ڈائریکٹر ٹرانسفر اینڈ ریکارڈ کے علاہ اظہار حسین بلوچ چیف ایگزیکٹو سی پی ایل سمیت پلاٹ مالکان ، ڈیلرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی،

خطاب کرتے ہوئے پراجکیٹ ڈائریکٹر ڈی ایچ اے بریگیڈیئر محمد نوید اقبال نے مالکان کو قبضہ ملنے پر مبارک باد دی جبکہ ڈی ایچ اے کی مکمل ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا کرنل طارق ایڈیشنل ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے حاظرین کو اہم تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ سیکٹر ڈی اور این میں پلاٹوں کے قبضہ کا اطلاق 15 جبکہ سیکٹر ایف میں 18 جولائی سے ہوگا۔

پلاٹوں کے قبضہ کے لیٹر وصول کرنے پر مالکان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ اے بہاول پور جنوبی پنجاب کا شاندار منصوبہ ہے اس کی ترقی و تکمیل سے ایک نیا اور جدید بہاول پور بنے گا اس سے لوگوں کو جدید سہولتوں سے مزین گھروں سمیت کمرشل سینٹرز صورت میں خوابوں کی تعبیر ملے گی۔

اک نظر

Back to top button