خواجہ فرید یونیورسٹی کا حمید ہسپتال کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط

رحیم یارخان :خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے حمزہ میڈی کیئر، السعید میڈیکل کمپلیکس اور حمید ہسپتال رحیم یار خان کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کردیے۔

kfueit
kfueit

ڈاکٹر عابد سعید، ڈاکٹر عبدل وحید چودھری اور ڈاکٹر صمد قاضی نے مذکورہ ہسپتالوں کی نمائندگی کی اور یاداشتوں پر دستخط کیے۔ سربراہ ہیلتھ سائنسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر احمد بلال عارف نے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ان معاہدوں سے ہیلتھ سائنس کے طلبہ مستفید ہونگے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے کہا کہ اس طرح کے باہمی تعاون سے نہ صرف دونوں اطراف کی ضروریات پوری ہونگی بلکہ اہل ِ علاقہ اور عوام الناس کی صحت و صفائی کے حوالے سے بھی دور رس نتائج برآمد ہونگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہیلتھ کیئر صنعت کے شانہ بشانہ چلیں گے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ہر دم تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے کمیونٹی سروس، ہیلتھ کیئر ورکرز کی مدد اور تکنیکی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، جبکہ یہ اقدام صحت ِ عامہ کے لئے مفید ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے معاہدوں کے نتائج ہمیشہ عوامی مفاد کے لئے اہم ثابت ہونگے۔
وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں منعقدہ میٹنگ میں دیگر باہمی امور پر بھی تفصیلی بحث کی گئی ۔ وائس چانسلر نے ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر مخدوم ہاشمی کی تعریف کرتے ہوئے مزید ایسے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

مذکورہ ہسپتال کے نمائندوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ فرید یونیورسٹی کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے سے انہیں مستقبل میں عوامی فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ میٹنگ کے آخر میں وائس چانسلر نے شرکا کو اعزازی شیلڈز پیش کیں ۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button