کچہ کے اغواء کاروں نے4لاکھ روپے تاوان وصول17 روز قبل اغواء نوجوان کو رہاکردیا
رحیم یارخان:کچہ کے اغواء کاروں نے4لاکھ روپے تاوان وصول کرکے 17 روز قبل اغواء کیئے جانے والے نوجوان کو رہاکردیا‘
پولیس نے بازیاب کروایاہے‘
13‘اگست کو کچہ کے نامعلوم اغواء کاروں نے بستی تروپڑی رحیم آباد کے رہائشی عبدالقادر ڈاڈوبنگیانی کو مبینہ طورپر اغواء کرنے کے بعدرہائی کے عوض تاوان طلب کیاتھا‘
تاہم پولیس تھانہ بھونگ نے مغوی عبدالقادر کے اغواء کامقدمہ نامعلوم اغواء کاروں کے خلاف اندراج کیا تھا‘
گزشتہ روز مغوی عبدالقادر واپس گھرپہنچ گیا‘
اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر ذرائع نے بتایاکہ مغوی عبدالقادر ڈاڈو بنگیانی کی رہائشی اغواء کاروں کو 4لاکھ روپے تاوان ادا کرنے کے بعدممکن ہوئی ہے جبکہ عبدالقادر کے ورثاء ظاہرکررہے ہیں کہ پولیس نے بازیاب کروایاہے۔
جبکہ پولیس تھانہ بھونگ نے اس سلسلہ میں خاموشی اختیار کرنے کوترجیح دی