رحیم یارخان میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کادورہ ڈسٹرکٹ جیل
رحیم یارخان:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کادورہ ڈسٹرکٹ جیل‘ معمولی جرائم میں ملوث15حوالاتیوں کوذاتی مچلکوں پررہاکرنے کے احکامات‘ جیل ہسپتال‘ لنگرخانے کامعائنہ‘خواتین بچوں کی بیرکوں کادورہ‘ مسائل سنے‘ حل کیلئے موقع پراحکامات جاری‘ وکلاء کی فیس کی ادا نہ کرنے کے استطاعت نہ رکھنے والے حوالاتیوں کی فہرست مرتب کرکے ارسال کرنے کاحکم‘
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج محمدمسعودحسین نے سینئرسول جج محمدمسرورعاشق کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کادورہ کیا‘ اس موقع پر انہوں نے خصوصی طورپرخواتین بچوں کی بیرکوں کادورہ کیا‘
مسائل سنے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیئے‘دورہ جیل کے دوران انہوں نے جیل ہسپتال‘لنگرخانے کامعائنہ کیا‘ جیل ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں سے علاج معالجہ بارے معلومات حاصل کی‘
اس موقع پر انہوں نے جیل انتظامیہ کوہدایت کی کہ ایسے اسیران جووکلاء کی فیس ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ان کی فہرست مرتب کرکے فوری طورپر ارسال کی جائے تاکہ انہیں سرکاری وکیل کی سہولت فراہم کی جاسکے۔
اس موقع پر انہوں نے خواتین اورنوعمراسیران کی تعلیم وتربیت کے پیش نظر کلاس روم‘ کڑھائی سلائی سینٹر‘ کمپیوٹرلیب کامعائنہ کیا اورجیل انتظامیہ کی جانب سے کیئے جانے والے اقدامات کوسراہا‘
انہوں نے دورہ کے دوران منشیات کے عادی اسیران کے لئے قائم کیئے جانے والے بحالی سینٹرکابھی دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے معمولی جرائم میں ملوث15حوالاتیوں کوذاتی مچلکوں پررہاکرنے کے احکامات بھی جاری کیئے‘
دورہ جیل کے موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ کامران حیدراعوان‘ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جام محمداصغرلاڑ‘ محمد فہیم ودیگرجیل سٹاف بھی موجودتھا۔