رحیم یارخان کے 54 ہیڈ کانسٹیبلان انٹر کلاس کورس کے لیے ملتان روانہ

رحیم یارخان : ضلع کے 54 ہیڈ کانسٹیبلان انٹر کلاس کورس کے لیے ملتان روانہ۔ ایس پی انویسٹی گیشن کے ریڈر سلیم اور ڈی ایس پی او سی کے ریڈر اویس غنی بھی شامل۔
ضلع رحیم یارخان پولیس سے تعلق رکھنے والے 54 ہیڈ کانسٹیبلان کی اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے لیے محکمانہ انٹر کلاس کورس کا آغاز کل سے پولیس کالج ملتان میں ہو رہا ہے

جس میں شامل ہونے کے لیے منتخب شدہ ہیڈ کانسٹیبلان جن میں ریڈر ایس پی انویسٹی گیشن سلیم یوسف اور ریڈر ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم اویس غنی بھی شامل ہیں

جنہیں ڈی ایس پی چوہدری محمد اصغر نے مالائیں پہنا کر مبارک باد دی اور کہا کہ یہ آپ کی سروس کا اہم ترین سنگ میل ہے اپنی ٹریننگ پوری توجہ اور محنت سے حاصل کرنا کیونکہ یہی تربیت آپ کو تاسروس کام آئے گی۔

ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء نے کہا ہے کہ عوام الناس کو دہلیز پر انصاف اور میرٹ کی فراہمی ترجیحی ہے۔ کھلی کچہری اوپن فورم ہے جس روزانہ کی بنیاد پر شکایات کا ازالہ کیا جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات کے علاقوں سے آنے والے سائلین کی کھلی کچہری میں درخواستیں سن کر ان کے مسائل اور شکایات کے ازالہ کے احکامات جاری کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کے گھر کے قریب ترین انصاف کی فراہمی کے لیے ان کا مشن جاری ہے جس میں جو اقدامات اٹھائے گئے تھے

ان پر عمل درآمد جاری ہے، ایس ڈی پی او اوز سرک کے کسی ایک یا اس سے زائد تھانوں کا وزٹ کر رہے ہیں جہاں پر مقدمات کے فریقین اور تفتیشی افسران کو روبرو سنا جاتا ہے اور تفتیشی مراحل کا جائزہ لیا جاتا اور فریقین کے اعتراضات شکایات اور مسائل کا ازالہ بھی کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ایس پی انویسٹی گیشن بھی گاہے مختلف سرکلزکا دورہ کر کے پولیس ورکنگ کا جائزہ لیتے رہتے ہیں اور وہ خود بھی دور دراز کھلی کچہریوں کو انعقاد کر کے اس بات کو باور کرا چکے ہیں کہ ان کا مشن عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ہے اور وہ اس سلسلہ میں اپنا کام جارء رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ عوام کو اس اوپن فورم کے ثمرات بھی ملتے رہیں، انہوں نے اس موقع پر سائلین کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔
کوٹسمابہ پولیس کا جرائم پیشہ عنصر کے خلاف کریک ڈاؤن 19 مجرمان اشتہاریوں سمیت 76 ملزمان گرفتار، 13 لاکھ 15 ہزار روپے کا مال مسروقہ، چالو بھٹی، 72 لیٹر شراب، 4 پسٹل، 1 پستول، 24 روند و کارتوس اور 4145 گرام چرس برآمد مقدمات درج۔

 ایس ایچ او تھانہ کوٹسمابہ جام آفتاب احمد اور ان کی ٹیم ڈی ایس پی صدر سرکل رانا اکمل رسول نادر کی زیر نگرانی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

ماہ مارچ کے دوران انہوں  نے تھانہ مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 19 مجرمان اشتہاریوں سمیت 76 ملزمان گرفتار کیا

جن سے عوام کا لوٹا گیا  13 لاکھ 15 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے سپرد کر دیا گیا۔ جبکہ گرفتار ملزمان سے ایک چالو بھٹی شراب، 72 لیٹر کشید شدہ شراب، 4 پسٹل 30 بور،  1 پستول 12 بور، 24 روند اورکارتوس جبکہ  4 کلو 145 گرام چرس برآمد ہونے پر الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی عمل میں لائی گئی۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button