نیوسبزی وفروٹ منڈی کے نام پر آڑھتیوں سے فراڈ
رحیم یارخان:نیوسبزی وفروٹ منڈی کے نام پر آڑھتیوں سے فراڈ وجعل سازی کی گئی ہے‘ منڈی کی اراضی انڈھڑ برادری کی ملکیت ہے‘
داخلے کیلئے قائم کیاگیا گیٹ نمبر2کسی بھی وقت بند کردیاجائے گا‘ تاجر اپنی جمع پونجی کو محفوظ بنائیں‘
سابق صدر سبزی وفروٹ منڈی چوہدری محمدامین نے محمدرضوان اقبال‘ زاہد شاہد‘ چوہدری نویدغفار‘ چوہدری شاہد فرزند اورعبدالغفار کمبوہ کے ہمراہ آڑھتی برادری کی پنچائیت میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گری ڈسٹری بیوٹری پر قائم کی جانیوالی نیو سبزی وفروٹ منڈی کی اراضی اسی علاقہ کے رہائشی انڈھڑ برادری سے تعلق رکھنے والے محمدامتیاز کی ملکیت ہے‘
جس پرقبضہ سے بچاؤ کیلئے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کیا گیا ہے نیوفروٹ وسبزی منڈی کے قیام میں کردار ادا کرنے والے سابق ممبرصوبائی اسمبلی جاوید اکبرڈھلوں نے انڈھڑ برادری کی ملکیتی اراضی کوہتھیانے کی کوشش بھی ناکام بنائی گئی ہے‘
جبکہ موصوف سرکاری اداروں کے بھی نادہندہ ہیں‘ دھوکہ دھی سے انہیں اراضی فروخت کی کوشش کی جارہی ہے‘
جبکہ نیوسبزی وفروٹ منڈی کاقیام اب ممکن نہیں رہا‘ اس سلسلہ میں آڑھتی حضرات اپنی جمع پونجی کو محفوظ بنائیں‘ جبکہ سابق ممبرصوبائی اسمبلی کی جانب سے قائم کیا جانیوالا گیٹ نمبر2جس کی فروخت کیلئے جعل سازی کی جارہی ہے ملکیتی اراضی ہونے پر کسی بھی وقت مستقل بنیادوں پر بند کردیاجائے گا‘ ان کا فرض تھا کہ وہ آڑھتی برادری کو جعل سازو سے محفوظ بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں جو وہ کرتے رہیں گے۔