پیسے نہ ملنے پر پولیس نے موقع دیکھنے سے انکار کردیا ،متاثرین کا احتجاج
رحیم یارخان: بدلی شریف کے علاقہ بستی اللہ دتہ میں غریب خاندان کے گھر پر حملہ کرنے والوں کے خلاف تھانہ اقبال آباد پولیس کی کارروائی کرنے سے گریزاں‘
درخواست دینے کے باوجود پانچ روز گذرنے کے بعد بھی موقع دیکھنا تک گوارہ نہ کیا۔
متاثرین نے مقدمہ درج نہ کرنے پر اعلیٰ حکام سے انصاف دلانے اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
متاثرہ ریاض یٰسین ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بااثر ملزمان عمر‘ ربنواز‘عمران‘ عرفان اور مغیرہ کے ساتھ گلی کا تنازعہ چل آرہا تھا جس کی وجہ سے ملزمان نے ہمیں ناجائز تنگ کرنے کیلئے سرکاری کھال سے پانی لینے پر تشدد کا نشانہ بنایا‘
بعدازاں ہم نے اپنے ذاتی کھال سے پانی لگایا تو ملزمان نے اس پر بھی ہمارے گھر پر حملہ کرکے خواتین اور بچوں پر تشدد کیا۔
انہوں نے کہا کہ بااثر ملزمان نے عرصہ دراز سے ہمارا جینا دوبھر کررکھا ہے‘ آئے روز گھر میں خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے کیلئے جھوٹی درخواست بازی کرتے ہیں۔
متاثرین نے آر پی او بہاولپور‘ ڈی پی او رحیم یارخان‘ ڈی ایس پی صدرسرکل سے مطالبہ کیا کہ گھر پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انصاف دلایا جائے۔