رحیم یارخان میں فرسٹ ائیر کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کا معاملہ

رحیم یار خان تھانہ صدر خان پور کی حدود میں طالبہ سے زیادتی اور نوجوان پر تشدد کا معاملہ پر  ڈی پی اواختر فاروق نے واقعہ کا نوٹس لیا اورپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا


صدر خان پور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا
گرفتار ملزمان کے نام سکندر، مزمل، فرحان اور عرفان ہیں ، پولیس نے اطلاع ملتے ہی مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی تھی ،

 ملزمان نے مبینہ طور پر فرسٹ ایئر کی طالبہ سے زیادتی اور نوجوان مبشر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا

 مقدمہ کے تمام نامزد ملزمان پولیس کے پاس گرفتار ہوکر ریمانڈ جسمانی پر ہیں، مزید تفتیش جاری ہے

مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کرتے ہوئے ۔ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ،

ملزمان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ،متاثرہ کو ہر طرح سے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ،

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button