میپکوکا بجلی چورصارفین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

رحیم یارخان:ضلع بھرمیں میپکوکا بجلی چورصارفین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری‘ سینئرنائب صدر ڈسٹرکٹ بارسمیت مزید10بجلی چورصارف رنگے ہاتھوں پکڑے گئے‘

برقی تنصیبات کاٹنے کے دوران بجلی چور صارفین کی مزاحمت‘ کارسرکار میں مزاحمت کے مقدمات بھی اندراج کرلئے گئے‘

 گزشتہ روز ایس ڈی او میپکو میانوالی قریشیاں نے خفیہ اطلاع پر فتح پورقریشیاں کے علاقہ میں چھاپہ مارکر سینئر نائب صدرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اجمل رشیدکورائی اوراس کے والد عبدالرشید کورائی کوڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر بجلی کی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا‘

ملزمان نے میپکوکی جانب سے بجلی کی فراہمی کیلئے لگایا گیا میٹرہی غائب کررکھاتھا میپکو ٹیم کودیکھ کر ملزمان نے لگائی گئی ڈائریکٹ تار کھینچ کراپنے احاطہ میں رکھ لی جبکہ صارف عبدالرشیدکورائی اوراجمل رشیدکورائی مبینہ طورپر میپکو کے لاکھوں روپے مالیت کے نادہندہ چلے آرہے ہیں دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے میپکوکی جانب سے 10لاکھ روپے مالیت کا جرمانہ کرنے کے ساتھ ساتھ میپکو بجلی کامیٹرغائب کرنے پر بھی جرمانہ عائد کیاگیاجبکہ لاکھوں روپے مالیت کے نادہندہ ہونے پر رنگے ہاتھوں پکڑے جانیوالی صارف عبدالرشیدکورائی وغیرہ نے میپکو عملہ کو کارسرکار میں مزاحمت کرتے ہوئے کنکشن کاٹنے سے روکے رکھا‘

پولیس نے سینئر نائب صدرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اجمل رشیدکورائی‘ والد عبدالرشیدکورائی کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی‘

اسی طرح میپکو کے عملہ نے پل60آرڈی پر کارروائی کرتے ہوئے پیٹرولیم ایجنسی اور درزی شبیراحمد اعجازاحمد نے ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر بجلی کی چوری شروع کررکھی تھی کنکشن کاٹنے کے دوران رینجرچوکی پرتعینات حوالدارمطلوب وغیرہ نے عملہ کوکنکشن کاٹنے سے روک دیا‘

اسی طرح مڈدرباری کے علاقہ سے حاجی خان‘چک 193پی سے عامرعبدالرزاق‘ موضع شہباز پورغربی میں مشتاق اورالطاف سمیت دیگران کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑکربرقی تنصیبات کاٹ دیں‘ مقدمات کے اندراج کیلئے تحریری مراسلے ارسال‘جاری آپریشن کے دوران بجلی چورصارفین کی تعداد110سے تجاوز کرگئی

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button