معشوقہ سے ملنے کے لئے جانےو الا عاشق پولیس نے بازیاب کر والیا
رحیم یارخان: تھانہ ماچھکہ پولیس کا ملسح ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ مغوی بازیاب، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار۔
کوٹسبزل کے رہائشی افتخار نامی شخس کو لڑکی کی آواز میں کال کر کے ہنی ٹریپ کرتے ہوئے تھانہ ماچھکہ کی حدود میں بلوایا اور چار مسلح ملزمان نے اسے اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا لیا
جس کی اطلاع ایس ایچ او تھانہ ماچھکہ رانا رمضان اور پولیس ٹیم نے نشاندہی پر ملزمان کا تعاقب کیا اور ملزمان کو فتح پور کے نواح میں جا لیا
جس پر مسلح ملزمان اور پولیس پارٹی کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے لگے تو ان کا ایک ساتھی ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گیا
جسے پولیس نے حراست میں لے لیا بقیہ تین اغواء کار فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، بازیاب مغوی نے اپنا نام عبدالمجید اور کوٹسبزل کا رہائشی بتایا،
ڈی پی او اختر فاروق نے ماچھکہ پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی اور اے ایس پی بھونگ خرم مہیسر اور ایس ایچ او ماچھکہ کو فرار ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتارکرنے کی ہدایت کی ہے۔