اردل روم میں ریجن بھر کے50 پولیس افسران و اہلکاران کی اپیلز اور شوکاز نوٹسز
ریجنل پولیس آفیسر کا تھانوں کے سپرائز وزٹ کا سلسلہ جاری،ریجن بہاولپور کے تینوں اضلاع کے تھانوں کا وزٹ کروں گا۔آرپی او محمد زبیر دریشک۔
بہاولپور() ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک نے انفارمل انسپکشن کے دوران تھانہ صدر بہاولپوراور تھانہ سمہ سٹہ کا وزٹ کیا اور پولیس لائن بہاولپور میں اردل روم کا انعقاد کیا۔تفصیل کیمطابق آر پی او محمد زبیر دیشک نے پولیس لائن بہاولپور میں منعقدہ اردل روم میں ریجن بھر کے50 پولیس افسران و اہلکاران کی اپیلز اور شوکاز نوٹسز کی سماعت کی۔آر پی او نے ضلع بہاولپور،بہاولنگر اور رحیمیارخان کے پولیس اہلکاران و افسران کے شوکاز نوٹسز کی سماعت، ناقص کارکردگی اور اختیارات سے تجاوز کر نے والے پولیس افسران و اہلکاران کو محکمانہ سزائیں سنائی جبکہ باقی ملازمان کے شو کاز نوٹس داخل دفتر کر دئیے۔ ریجن بھر کے مجاز افسران کی جانب سے دی گئی سزاؤں پر اپیل کرنے والے پولیس افسران و اہلکاران بھی پیش ہوئے جن کی اپیلز کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے آر پی او نے اپنے احکامات سنائے۔
بعد ازاں آر پی او محمد زبیر دریشک نے تھانہ صدر بہاولپور اور تھانہ سمہ سٹہ کا سرپرائز وزٹ کیا۔آر پی او نے تھانہ کے عملہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آنے والے چند ہفتوں کے اندر ریجن بہاولپور کے تمام تھانوں کا وزٹ کروں گا۔تاکہ تھانوں کی جو بھی کمی کوتاہیاں ہیں ان کو دور کیا جا سکے اور سروس ڈلیوری کو بہتربنایا جا سکے۔آر پی او نے تھانہ میں آنے والے سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر جرم اور جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ نہیں کیا جا سکتا۔جرائم پیشہ عناصر اورمنشیات فروشوں کی ٹھوس معلومات پولیس کو دیں تاکہ معاشرہ کو اور اپنی آنے والی نسل کو ان برائیوں سے بچایا جا سکے۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او صدر شاہزیب چاچڑ ، پرائیویٹ سیکریٹری محمد امتیاز اور پرسنل سٹاف آفیسر بھی موجود تھے۔