رحیم یارخان میں صحافی کا بیٹا بازیاب ،مقدمہ درج ملزمان گرفتار

رحیم یار خان تھانہ بی ڈویژن پولیس نے  مغوی کو بازیاب کرتے ہوئے چھ ملزمان گرفتار کر لئے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
رحیم یارخان میں دنیا نیوز کے رپورٹر حیات خاور کے بیٹے مہتاب خاور نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ 12ویں جماعت کا طالبعلم ہے اور دس مارچ کو شام سات بجے گھر میں موجود تھا کہ ملزم حسیب نے فون کال کر کے اکیڈمی بلایا اور الزام عائد کیا کہ تم ہمارے گھر میں اپنے فون سے غلط ایس ایم ایس اور کالیں کرتے ہو

جس کا آج تمہیں مزہ چکھائیں گے جس پر شعیب نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مہتاب پر تشدد کیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر دوبارہ تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی گئی ،چیخ و پکار پر مدثر ولد محمد یوسف ،حسن مہر سکنہ عباسیہ ٹاون موقع پر آ گئے اور ملزمان کے قبضہ سے مہتاب کو بازیاب کر وایا
پولیس تھانہ بی ڈویژن نے موقع سے فرار ہونے والے چھ ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا  جبکہ ترجمان پولیس کا کہنا کہ ہے ملزمان نے ذاتی رنجش پر مہتاب کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا پولیس نے متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کرواکر مزید کارروائی شروع کر دی ہے
ڈی پی او رحیم یا رخان کے کا کہنا ہے  کسی کو قانون ہاتھ میں لے کر اپنی عدالت لگانے کی اجازت نہیں ،
ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button