امن و امان مشن پولیس کا پاک فوج اور رینجرز کے ہمراہ فلیگ مارچ
رحیم یارخان : محرم الحرام میں امن و امان مشن پولیس کا پاک فوج اور رینجرز کے ہمراہ فلیگ مارچ، ڈی پی او اسد سرفراز خان نے قیادت کی۔ تفصیل کے مطابق محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو بروقرار رکھنے، شرپسندی کے انسداد اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس نے پاک فوج اور رینجرز کے دستوں کے ہمراہ فلیگ مارچ فلیگ مارچ کیا
جس میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، محافظ پولیس اسکارڈ، ٹریفک پولیس، رسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر ونگز نے شرکت، فلیگ مارچ کی قیادت ڈی پی او اسد سرفراز خان ڈی سی او علی شہزاد کی ہمراہی میں کر رہے تھے۔
فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہو کر چرچ روڈ، کلمہ چوک، اڈا خان پور، پل بابا غریب شاہ، نیو لاری اڈا، چھلاں والا پل، اوور ہیڈ برج، سٹی پل، بیلجیئم چوک، وائرلیس پل، اڈا گلمرگ، جناح پارک، جیل چوک سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائن پر اختتام پذیر ہو گیا۔
فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کو یقینی رکھنے کے ساتھ ان اہم ایام میں عوام الناس کو احساس تحفط کی فراہمی ہے کہ پولیس، پاک فوج، رینجرز و دیگر ادارے پوری طرح چوکس ہیں اور ہر قسم کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
یکم تا دس محرام حرام 226 جلوس اور 457 مجالس کے سکیورٹی انتظامات مکمل، پولیس ہائی الرٹ، پاک آرمی اور رینجرز کے دستے بھی مدد کے لیے موجود ہوں گے، پولیس رضا کاروں کے ساتھ اہل تشیع رضا کاران بھی فرائض سرانجام دیں گے۔
مرکزی کنٹرول روم قائم، ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں کی سخت نگرانی شروع۔
ڈی پی او اسد سرفراز خان کی زیر ہدایات اور احکامات کی روشنی میں ضلع رحیم یارخان میں محرام الحرام کے موقع پر امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے اور کسی بھی قسم کی شرپسندی کا سد باب کرنے اور ضلع بھر میں محرم الحرام کے تمام جلوس و مجالس کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں،
یکم تا دس محرام الحرام 226 جلوس جن میں اے کیٹگری کے 24، بی کیٹگری کے 28 اور سی کیٹگری کے 174 جلوس شامل ہیں، اسی طرح ضلع بھر میں مجالس محرم الحرام 457 منعقد ہوں گی جن میں اے کیٹگری کی 39، بی کیٹگری کی 53 اور سی کیٹگری کی 365 مجالس شامل ہیں۔
جلوس و مجالس کی سکیورٹی کے لیے 2200 پولیس افسران و جوان، 135 پی کیو آر اہلکار اور 1566 اہل تشیع ویلینٹرز فرائض سر انجام دے رہے ہیں جن کی مدد کے لیے پاک آرمی اور رینجز کے دستے بھی موجود ہوں گے،
اس موقع پر امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے ایک مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو کہ چوبیس گھنٹے صورت حال مانیٹر کرے گا اور اعلی افسران کو آگاہی فراہم کرے گا،
ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر قائم چیک پوسٹس کے زریعے نگرانی سخت کر دی گئی ہے جہاں پر مشکوک گاڑیوں اور افراد کو چیک کیا جائے گا، ہوٹلز، سرائے کی سرپرائز چیکنگ کی جا رہی ہے،
ضلع بھر میں گشت بڑھاتے ہوئے سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی قسم کی شرپسندی کا بروقت سدے باب کر کے ضلع میں پر امن فضا کو برقرار رکھا جاسکے،
ضلع بھر میں جلوس و مجاس کے موقع پر تھری لئیر سکیورٹی حصار قائم کئے گئے ہیں اور شامل ہونے والے افراد کو تلاشی کے بعد جلوس و مجالس میں شرکت کی اجازت ہو گی اور ایس او پی کے مطابق ممنوعہ اشیاء کوئی بھی شخص ساتھ نہیں لے جا سکے گا۔