لیاقت پور:ٹریفک پولیس لیاقت پور کے ملازمین کی غنڈہ گردی بڑھنے لگی
لیاقت پور : ٹریفک پولیس لیاقت پور کے ملازمین کی غنڈہ گردی بڑھ گئی ،100روپے رشوت نہ دینے والوں کی شامت آگئی،غریب بزرگ کو دھکا دے کر موٹر سائیکل سے اتار دیا گیا اور خود بے لگام پولیس ملازم عورت کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ گیا ،توں تکرار اور دھینگا مشی کے بعد معاملات کشیدہ ہو گئے مقامی لوگوں نے درمیان میں آگئے۔
مقامی بزرگ اپنی بیوی کے ہمراہ لیاقت پور آرہا تھا تو بے لگام ٹریفک پولیس اہلکار نے اس بزرگ سے روایتی طور پر 100روپے مانگے جب بزرگ نے 100روپے نہ دئیے تو زبردستی ٹریفک پولیس اہلکار نے بزرگ کو دھکا دے کر نیچے اتار لیا اور خود موٹرسائیکل پر بزرگ کی بیوی کے ساتھ بیٹھ گیا
جس پر توں تکرار شروع ہوگئی اور معاملہ لڑائی جھگڑے تک جاپہنچامقامی لوگ بھی اکٹھے ہوگئے جنہوں نے ٹریفک پولیس کی اس غنڈہ گردی پر شدید احتجاج کیا کہ انکا کیا حق بنتا تھا کہ خاتون کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہوگیاجب معاملہ کشیدگی کی طرف بڑھنے لگا تو ٹریفک پولیس اہلکار پتلی گلی سے نکلنے کی کوشش میں لگ گیا
شہریوں نے DSPٹریفک پولیس رحیم یارخان سے مطالبہ کیا کہ ایسے بے لگام ٹریفک اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے انکو معطل کریں اور انکے خلاف محکمانہ کاروائی کریں ۔