رحیم یارخان:گلف کمرشل سنٹر,پولیس انسپکٹر 2کروڑ ہڑپ کر دیا
رحیم یارخان:ڈپٹی کمشنررحیم یارخان مہتاب وسیم اظہرکے حکم پربڑی کاروائی، گلف کمرشل سنٹرسیل کردیاگیا۔
واضح رہے کہ تقریباً6ماہ قبل گلف کمرشل سنٹرمالکان جن میں سابق پٹواری انور، انسپکٹرپنجاب پولیس میاں اظہراقبال اوربزنس مین حاجی کبریاوغیرہ کوٹاؤن پلاننگ آفس رحیم یارخان کی طرف سے 2کروڑ88لاکھ 76ہزارکاچالان دیاگیاجوجمع نہ کروایاگیا
ٹاؤن پلاننگ آفیسرمسٹراعجازکی ملی بھگت سے کمرشل سنٹرمیں خریدوفروخت اورتعمیراتی کام جاری رہے
جس میں دفتربناکرپرکشش پوسٹرزشائع کرکے نہ صرف خریدوفروخت ہوتی رہی بلکہ بجلی کے کھمبے تک نصب کرنے پربھی کام شروع کردیاگیا
جس پرمیڈیاکی نشاندہی نے بھانڈہ پھوڑدیاجس پرڈپٹی کمشنرکے حکم پرکمرشل سنٹرکے دفترکوسیل کردیاگیالیکن کمرشل سنٹرمیں تعمیرات، سڑکوں پرکام جاری ہے
رحیم یارخان کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنرسے مطالبہ کیاہے کہ دفتراورسڑکوں کومسمارکیاجائے واضح رہے کہ گلف کمرشل سنٹرکے عقب میں گلف ویلی لینڈسب ڈویژن پربھی کام جاری ہے جس کے بارے میں ٹاؤن پلاننگ آفیسرمسٹراعجازکی جملہ مالکان کوآشیربادحاصل ہے لینڈسب ڈویژن میں چاردیواری کے ساتھ ساتھ سڑکیں بھی بنائی جارہی ہیں جوضلع کونسل کے ارباب اختیارکی کارکردگی پرایک سوالیہ نشان ہے
رحیم یارخان کے سنجیدہ حلقوں نے ڈپٹی کمشنررحیم یارخان مہتاب وسیم اظہرسے مطالبہ کیاہے کہ فوری کاروائی کرتے ہوئے غیرقانونی گلف ویلی لینڈسب ڈویژن میں بنائی گئی سڑکیں، چاردیواری کوفوری مسمارکیاجائے
اس وقت تک خریدوفروخت پرمکمل پابندی لگائی جائے جب تک گلف ویلی لینڈسب ڈویژن کانقشہ منظورنہیں ہوجاتااورتمام واجبات ادانہیں کیے جاتے عوامی سماجی حلقوں نے خبردارکیاہے کہ یہ گروہ نہ صرف عوام کوسبزباغ دکھاکرلوٹ رہاہے
خزانہ سرکارکوبھی کروڑوں روپے کانقصان پہنچارہاہے
سابق پٹواری انورنے دیگرکمرشل سنٹراوررحمٰن لینڈسب ڈویژن بھی بنارکھی ہے جس کے بارے میں مکمل تفصیلات موصوف کس طرح شہریوں کولوٹ رہاہے،
ٹاؤن پلاننگ آفیسر، سابق پٹواری انوراوراس کے حصہ داروں کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کرتا، سربستہ رازکیاہے موصوف راتوں رات کروڑپتی کیسے بنا،
انٹی کرپشن اورنیب جیسے ادارے خاموش کیوں ہیں شہریوں کوچونکہ دینے والے انکشافات، اس گروہ میں حاجی کبریا، انسپکٹراظہراقبال، سابق پٹواری انورکے علاوہ کون کون ملوث ہیں ان سب کی تفصیلات آئندہ پڑھیے۔