خواتین کو سود سے پاک قرضے کی فراہمی ،وزیراعظم نے احساس سیونگ والیٹس کاآغازکردیا

رحیم یارخان : وزیراعظم عمران خان نے احساس سیونگ والیٹس کاآغازکردیا اورکہا پاکستان میں 25فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے ، احساس سیون والیٹس کا مقصد یہی ہے کہ خواتین کی مدد کی جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے احساس سیونگ والیٹس کاآغازکردیا، پروگرام کے تحت خواتین سود سے پاک قرضوں سے فائدے حاصل کرسکیں گی ، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو احساس سیونگ والیٹس پروگرام پر بیریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے احساس سیونگ والیٹس پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ثانیہ نشتر اور احساس سیونگ والیٹس پروگرام ٹیم کو مبارکبادپیش کی اور کہا دنیا میں کورونا کےدوران احساس پروگرام چوتھا کامیاب پروگرام سمجھاگیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بڑا حصہ غربت کی لکیر سے نیچے چلا گیا ، کورونا کے دوران دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ سب سےزیادہ متاثرہوا،

احساس پروگرام تیزی سے نہ چلاتے تو کمزور طبقے کو مزید نقصان ہوتا۔وزیراعظم نے مزید کہا پاکستان میں 25فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے، احساس پروگرام سے ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے مستحق لوگوں کو امداد کی گئی ، دنیامیں ثابت ہوابینکنگ سسٹم میں لوگوں کےآنےسے غربت کم ہوتی ہے۔

احساس پروگرام کے حوالے سے ان کو کہنا تھا کہ خواتین کو فنانشل سسٹم میں لاتے ہیں تو غربت تیزی سے کم ہوتی ہے، احساس پروگرام سے براہ راست امداد کوخواتین بہتر استعمال کرسکتی ہیں، انشااللہ احساس پروگرام کا فنانشنل بچت اکاونٹ بھی کامیاب ہوگا،

احساس سیون والیٹس کامقصد یہی ہے کہ خواتین کی مدد کی جائے۔عمران خان نے مزید کہا کوئی بھی ملک کمزورطبقے کونظرانداز کرےگا تو وہ اوپرنہیں آسکتا،

جس ملک میں امیروں کا جزیرہ ،غریبوں کا سمندر ہووہ کبھی عظیم نہیں بن سکتا، قرآن پاک میں حکم ہے نبیکی سیرت پر چلو،

ریاست مدینہ میں قانون کےسامنے سب برابر تھے قانون کی حکمرانی تھی۔چین کی ترقی کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین کی قوم تیزی سے بڑھ رہی ہے لگ رہا ہے سب کو پیچھے چھوڑ جائے گی ، چین نے 30سالوں میں 70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button