رحیم یارخان : آزاد جموں کشمیر الیکشن کے حوالہ سے دو حلقوں کے پولنگ کا عمل جاری
رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے آزاد جموں کشمیر میں ہونے والے الیکشن کے حوالہ سے ضلع میں قائم دو حلقوں کے پولنگ بوتھ پر انتظامات کا جائزہ لیا،
ڈپٹی کمشنر کو الیکشن کمیشن آفس کے سٹاف نے بریفنگ دیڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آزاد جموں کشمیر الیکشن کے سلسلہ میں ضلع رحیم یار خان میں موجود144کشمیری ووٹرز کو حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع میں آزاد جموں کشمیر الیکشن کے حلقہ ایل اے34جموں اور حلقہ ایل اے 42کشمیر ویلی کے امیداران کو ووٹ دینے کے لئے 144ووٹرز الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ ہیں جس میں سے 54ووٹر ایل اے 34جموں جبکہ 90ووٹر ایل اے 42جموں کے ہیں اور ضلعی انتظامیہ نے دونوں پولنگ اسٹیشن پر ووٹرز کی سہولت کے لیئے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا ہے تاکہ ووٹرز پُر سکون ماحول میں کورونا ایس ا وپیز کے ساتھ اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایل اے34جموں کے لئے جناح ہال جبکہ ایل اے42کشمیر ویلی کے لئے پولنگ بوتھ میونسپل کارپوریشن میں بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن ڈے پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے
جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی الیکشن عمل کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی اور سی سی ٹی وی کیمروں کا لنگ ضلعی اور پولیس کنٹرول روم میں دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ووٹرز کے لئے سایہ دار ویٹنگ ایریا، ٹھنڈنے پانی کا انتظام بھی کیا گیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے عملہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قواعد و ضوابط پر مکمل عمل درآمد کرائیں اور ووٹرز کی رہنمائی کے لئے مناسب انتظامات کو یقینی بنائیں۔