قرض ادا نہ کرنے سے دلبرداشتہ45سالہ شخص نے گلے میں پھندا ڈال کرخودکشی کرلی
رحیم یارخان:غریب‘تنگدستی اورقرض ادا نہ کرنے سے دلبرداشتہ45سالہ شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کرخودکشی کرلی‘
پولیس نے کارروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثاء کے ہوالے کردی‘
گزشتہ شب اقبال نگر کارہائشی45سالہ بشیراحمد جس نے قرض لے رکھاتھا اورایک عرصہ سے بیروزگاری کے باعث غربت اورتنگدستی کاشکارتھا‘
گزشتہ شب قرض دار رقم کے حصول کیلئے بشیراحمد کے گھرآئے تاہم قرض ادا نہ کرسکنے سے دلبرداشتہ 45سالہ بشیراحمد نے گلے میں پھندا ڈال کرپنکھے سے لٹک کرخودکشی کرلی‘
اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کوخودکشی قرار دے کرنعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔