رشتہ سے انکار پر نوجوان کی ناک کاٹ دی ملزمان فرار
رحیم یارخان :رشتہ نہ دینے کی رنجش پر چار ملزمان نے دن دیہاڑے تیزدھار آلہ سے نوجوان کی ناک کاٹ دی ملزمان فرار،زخمی نوجوان طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل۔
تھانہ کوٹسبزل کی حدود میں احمد علی اپنے گھرکے باہر موجود تھا کہ اسی دوران ملزمان لعل خان،دلبر خان،الیاس اورشہزادجو کہ تیز دھار آلہ سے مسلح تھے نے حملہ کرتے ہوئے ، احمد علی کی ناک کاٹ دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا
احمد علی کا نکاح عرصہ تین ماہ قبل ماموں زاد بختاوربی بی سے ہوا تھا جو ملزم الیاس کی سابقہ منگیتر تھی اسی رنجش پر ملزمان نے حملہ کیا اورفرار ہوگئے زخمی ہونے والے احمد علی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ پولیس نے متاثرہ احمد علی کی مدعیت میں مقدمہ درجر کر تے ہوئے فرار ہوجانے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔